انٹرٹینمنٹ

Bigg Boss 17: بگ باس 17 کے گرینڈ فیانالے  سے قبل پریانکا چوپڑا نےمنارا چوپڑا کی حمایت میں اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئرکی، اپنا بہترین دو اور …

Bigg Boss 17: سلمان خان کے متنازع ترین ریئلٹی شو کے گرینڈفیانالے میں صرف چند دن باقی ہیں۔ لیٹسٹ ایپیسوڈ میں وکی جین کے گھر سے باہر ہونے کے بعد، شو کو آخرکار پانچ فائنلسٹ مل گئے ہیں۔ اس کے ساتھ اب بگ باس ٹرافی کے لیے انکیتا لوکھنڈے، منور فاروقی، منارا چوپڑا، ابھیشیک کمار اور ارون مشیٹی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایسے میں ان  کنٹسٹنٹ کے مداح سوشل میڈیا پر انہیں ووٹ دینے کی اپیل بھی کر رہے ہیں۔ اس سب کے درمیان پریانکا چوپڑا بھی اپنی کزن منارا چوپڑا کی حمایت میں آگئی ہیں۔

پرینکا چوپڑا نے اپنی کزن منارا کی حمایت کی

پرینکا چوپڑا نے بدھ کی صبح اپنی کزن منارا چوپڑا کو خوش و خروش قائم کرنے کے لیے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک پوسٹ  کی ہے ۔ پرینکا نے بگ باس 17 سے منارا  چوپڑا کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا، “اپنا بہترین دو اور باقی کو بھول جاؤ۔ کارپ ڈائم منارا چوپڑا،” انہوں نے ریڈ ہارٹ ایموجی بھی پوسٹ کی اور اسے منارا کی بہن متھالی کے ساتھ شیئر کی ہے۔ ہانڈا کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پریانک چوپڑا نے منارا کے لیے استعمال کئے گئے  کارپ ڈائم ایک جملہ ہے جو رومن شاعر ہوریس کا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جب بھی موقع ملے چیزوں سے لطف اندوز ہوں۔

پرینکا کی والدہ نے بھی منارا چوپڑا کی حمایت کی

کچھ دن پہلے پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے بھی بگ باس 17 کی کنٹسٹنٹ  منارا  چوپڑا کے لیے ایک پیغام شیئر کیا تھا۔ منارا کی مامی اور پرینکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے اپنے پیغام میں لکھا تھا، “ہیلو منارا،مبارک ہو آپ کو فائنل میں کے فیانالے میں پہنچ گئی  ہیں۔ مجھے تم پر فخر ہے، حوصلہ رکھیں، اپنے کندھوں پر مضبوط سر رکھیں اور آپ کو ٹوٹنے نہ دیں۔ تم ایک چوپڑا لڑکی ہو اور تم واقعی مضبوط ہو۔ نیک خواہشات.”

منارا چوپڑا پرینکا اور پرینیتی کی کزن ہیں

امبالہ کی رہائشی منارا چوپڑا بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی اور پرینکا چوپڑا کی کزن ہیں۔منارا چوپڑاکی والدہ جیولری ڈیزائنر ہیں اور پرینیتی اور پرینکا کے والد کی بہن ہیں۔ منارا  چوپڑاکے والد جہاں ایک وکیل ہیں، وہیں ان کی ایک چھوٹی بہن بھی ہے جس کا نام متھالی ہے۔ انہوں نے کئی تیلگو، تامل، ہندی اور کنڑ فلموں میں کام کیا۔

اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ 28 تاریخ کو ہونے والے بگ باس 17 کے گرینڈ فیانالے  میں سلمان خان کس کا  ہاتھ  وینر کے طور پر اٹھائیں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

50 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago