Categories: Uncategorized

Adhir Ranjan Chowdhury: ممتا بنرجی کی حمایت کے لئے رکھی شرط ، ادھیر رنجن نے کہا کہ بنگال ہی کیوں جہاں ضرورت ہوگی وہاں لڑیں گے

Adhir Ranjan Chowdhury: اپوزیشن لوک سبھا انتخابات کے لیے متحد ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔لیکن کچھ ریاستوں میں مکمل اتحاد کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ انتخابات میں اب تقریباً 10 ماہ باقی ہیں۔لیکن کیا مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور کانگریس ایک چھتری کے نیچے  متحد ہونے میں کامیاب ہوسکتےہیں یا ہوپائیں گے۔ یہ ابھی تک  واضح نہیں ہے۔ پیر کوسی ایم ممتا بنرجی نے ان ریاستوں میں کانگریس کی حمایت کرنے کی پیشکش کی جہاں کانگریس مضبوط ہے۔بشرطیکہ ان کی ترنمول کانگریس کو بھی ریاست میں کانگریس کی طرح حمایت حاصل ہو۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریاستی کانگریس قیادت نے اپنی طرف سے ممتا  بنرجی کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ ریاستی کانگریس کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے اثر کو قومی سطح پر قبول کرنے میں وزیر اعلیٰ کی ہچکچاہٹ کا اظہار کیا گیا ہے اور یہ ان کے حقیقی تاثر کو بتاتا ہے۔

کانگریس نے ممتا  بنرجی کے دعوے کو مسترد کر دیا

ممتا بنرجی نے کہا ’’میں شروع سے کہہ رہی تھی کہ متعلقہ علاقوں میں طاقت رکھنے والی پارٹیوں کو وہاں بی جے پی سے براہ راست مقابلہ کرنا چاہئے۔ جیسے دہلی میں عام آدمی پارٹی ، بہار میں آر جے ڈی،  جے ڈیو ، اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی اور تمل ناڈو میں ڈی ایم کے اور مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ہم نے کرناٹک میں کانگریس کی حمایت کی تھی۔اب وہ مغربی بنگال میں ہمارے ساتھ ایسا ہی کریں۔ یہ ٹھیک نہیں ہے کہ وہ کرناٹک میں ہماری حمایت حاصل کریں گے اور مغربی بنگال میں ہماری مخالفت کریں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریاستی کانگریس صدر ادھیر رنجن چودھری نے کرناٹک میں کانگریس کی حمایت کے ان کے دعووں کو یکسر مسترد کر دیا۔

 ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ وہ کرناٹک میں بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کا نعرہ لگانے کا دعویٰ کر رہی ہیں ۔لیکن کیا ایک بار بھی انہوں نے کرناٹک کے لوگوں سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی تھی؟ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی۔

کانگریس کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیا

ہفتہ کو کرناٹک انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد چیف منسٹر نے کرناٹک کے عوام کو ٹویٹر پیغام کے ساتھ ساتھ میڈیا والوں کو اپنے بیانات کے ذریعے نتائج کے لئے مبارکباد دی۔ تاہم جب میڈیا والوں نے اس معاملے میں ان
سے سوال کیا تو بھی وہ کانگریس کے بارے میں خاموش رہیں۔

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

18 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

22 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

41 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

1 hour ago