بلوچ لبریشن آرمی نے پاکستان میں ٹرین کا اغوا کیا۔
Balochistan Train Hijack: پاکستان کے بلوچستان میں منگل (11 مارچ، 2025) کوبلوچ باغیوں نے ایک ٹرین کا اغوا کرلیا، جس میں 500 سے زیادہ مسافرسوارتھے۔ اس دہشت گردانہ حملے سے متعلق پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف کے مشیررانا ثناء اللہ نے ٹرین ہائی جیک سے متعلق ہندوستان پرسنگین الزام لگائے ہیں۔
اس سے قبل، بلوچ باغیوں نے شہریوں، خواتین اوربچوں کورہا کیا تھا، جبکہ پاکستانی فوج کے اہلکاروں، خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں اورسرکاری ملازمین کو یرغمال بنا لیا تھا۔ خبررساں ادارے رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ٹرین کو پٹری سے اتاردیا ہے۔ بلوچ باغیوں نے 214 مسافروں کو یرغمال بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
ہندوستان پرلگائے سنگین الزام
پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کے مشیررانا ثناء اللہ نے بلوچستان ٹرین اغوا معاملے سے متعلق ہندوستان پربے بنیاد الزام لگائے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ ‘اس حملے کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے۔’ انہوں نے نیوزایجنسی ڈان سے بات چیت میں کہا کہ افغانستان کے اندرسے ہندوستان ان حملوں کا آپریشن کررہا ہے۔ جب ڈان کے اینکرنے ان سے پوچھا کہ کیا تحریک طالبان، پاکستان (ٹی ٹی پی) اوربلوچ باغیوں کے درمیان کوئی تعلق ہے؟ کیا ٹی ٹی پی بلوچوں کوحمایت دیتا ہے؟ تواس کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ سب انڈیا کررہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ اس کے بعد بلوچ باغیوں کو افغانستان میں محفوظ ٹھکانہ مل جاتا ہے۔
افغانستان میں ہوتی ہے منصوبہ بندی: پاکستان
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں بیٹھ کروہ ہرطرح کی سازش کرتے ہیں۔ پاکستان کے دشمن سرگرم ہیں اوراس میں اب کوئی دوسری رائے نہیں ہے۔ یہ نہ توکوئی سیاسی مسئلہ ہے اورنہ ہی کسی ایجنڈے کا حصہ، بلکہ ایک سازش ہے۔ انہوں نے ہندوستان پرسنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہاں ہندوستان تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اوربلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) دونوں کی حمایت کررہا ہے۔
افغانستان حکومت کو دی وارننگ
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ افغانستان میں ان کے پاس محفوظ ٹھکانے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے حملے بڑھ گئے ہیں۔ طالبان کے اقتدارمیں آنے سے پہلے انہیں اتنی چھوٹ نہیں تھی، لیکن اب وہ کھلے عام سرگرمیاں چلا رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے افغانستان حکومت سے واضح طور پرکہہ دیا ہے کہ وہ سرگرمیوں کو فوراً روکے، نہیں تو پاکستان خود کارروائی کرتے ہوئے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پی ایم مودی نے کہا کہ نانا پاٹیکر کو ان کے بے باک اور واضح…
آئی ایم سی 2026 میں 9 بڑے شعبوں کو شامل کیا جائے گا، جن میں…
نانا پاٹیکر کو صبح 5 بج کر 20 منٹ پر مردہ قرار دیا گیا۔ ابتدائی…
بھارت اور امریکہ نے مختلف حکومتوں کے ادوار میں دفاع، ٹیکنالوجی، تجارت اور اسٹریٹجک معاملات…
مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…
الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…