علاقائی

Delhi’s CM announced “Boat Services” in Yamuna Soon: دہلی میں بدلے گی جمنا کی حالت، جمنا ندی میں ہوگا کروز اور فیری خدمات کا آغاز

دہلی کے لوگ بہت جلد دہلی کی جمنا ندی میں فیری کی سواری کا لطف اٹھاتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔ دہلی کی وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے بتایا ہے کہ دہلی حکومت نے جمنا میں فیری سروس کے لیے مرکز کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کیا ہے۔ مرکز اور دہلی حکومت کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ اب جمنا میں فیری سروس اور کروز ٹورزم دہلی کے لوگوں کا ایک نیا اور منفرد تجربہ فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ یہ سروس نہ صرف دہلی میں سیاحت کو فروغ دے گی بلکہ عالمی منظرنامے پر بھی دہلی کی شناخت ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر مزید مستحکم کرے گی۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے مزید بتایا

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ’’خوبصورت اور ترقی یافتہ دہلی‘‘ کے سپنے کو پورا کرنے کے لیے ہماری حکومت، قومی راجدھانی کو عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے، گرین ٹرانسپورٹ اور نئے امکانات سے جوڑ رہی ہے۔ ڈبل انجن والی حکومت کی قیادت میں دہلی ترقی اور سیاحت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔ ہماری حکومت جمنا کو صاف ستھرا بنانے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ وہ دن دور نہیں جب گنگا جی کی طرز پر دہلی میں ایک عظیم الشان ’جمنا آرتی‘ کا اہتمام کیا جائے گا، جہاں ہزاروں لوگ نہ صرف ہماری عظیم سناتن ثقافت سے جڑیں گے بلکہ اسے اپنائیں گے بھی۔‘‘

دہلی کو ہم روحانی راجدھانی بنا دیں گے: ریکھا گپتا

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اس حوالے سے مزید جانکاری دینے کے ساتھ اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ماں جمنا کے آشیرواد سے دہلی کو ترقی اور روحانیت کی راجدھانی بنانے کے لیے دہلی حکومت مسلسل تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ جمنا ندی کو اندرون ملک آبی گزرگاہ ایکٹ 2016 کے تحت قومی آبی گزرگاہ -110 کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جو جگت پور (دہلی) سے پریاگ راج (اتر پردیش) تک جائے گی۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر سربانند سونووال کی موجودگی میں اس حوالے سے اہم مفاہمت ہو چکی ہے۔‘‘ وزیر اعلیٰ کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے دہلی میں آبی نقل و حمل کو فروغ ملے گا، دہلی کی اقتصادی اور ماحولیاتی ترقی کو تیز کیا جائے گا، ساتھ ہی گرین ٹرانسپورٹ کی ترقی میں مدد ملے گی اور جمنا کے کنارے رہنے والے لوگوں کی روزی روٹی میں بہتری آئے گی۔

دریں اثنا مرکز دہلی حکومت کے وزیر کپل مشرا نے اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے۔ انھوں نے کہا ’’ہم نے مرکزی حکومت، گورنر، وزیر اعلیٰ اور ڈی ڈی اے کے عہدیداروں کو ایک پلیٹ فارم پر بیٹھ کر دہلی کے لیے ہم آہنگی سے کام کرتے دیکھا ہے۔ ایسا نظارہ دہلی میں برسوں بعد دیکھنے کو ملا ہے کہ سب ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

11 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

12 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

13 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

14 hours ago