Categories: Uncategorized

Harvard scientist claims ‘God is real’: ہارورڈ کے سائنسدان نے ریاضی کے فارمولے سے خدا کا وجود ثابت کردیا

ڈاکٹر ولی سون ایک مشہور فلکیاتی ماہر اور ایرو اسپیس انجینئر ہیں، انہوں نے اپنے “فائن ٹیوننگ آرگیومنٹ” کے ساتھ ایک صدیوں پرانے موضوع پر پھر سے بحث چھیڑدی ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک سائنسدان نے حیران کن دعوی کیا ہے، جو ہماری کائنات کی تخلیق کو سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے، ہارورڈ کے ماہر فلکیات اور ایرو اسپیس انجینئر ڈاکٹر ولی سون نے کا ایسا فارمولا پیش کیا ہے۔

ٹکر کارلسن نیٹ ورک پر معروف سائنسدان نے اپنا فارمولا پیش کیا اور کہا کہ کائنات کے راز صرف ستاروں میں نہیں بلکہ ریاضی کی بنیادوں میں لکھے جا سکتے ہیں۔ اسکی ایک واضح مثال میٹر اور اینٹی میٹر کے درمیان موجود عدم توازن (imbalance) ہے، یہ ایک ایسا فینومینا ہے جو ممکنہ طور پر کسی باقاعدہ ڈیزائن کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

خدا ایک ریاضی دان ہے

انہوں نے اپنی 1963 کی کتاب میں لکھا، “شاید کوئی  یہ  کہہ سکتا ہے کہ خدا ایک بہت ہی اعلیٰ درجے کا ریاضی دان ہے، اور اس نے کائنات کی تخلیق میں بہت جدید ریاضی کا استعمال کیا۔” ڈیرک کو “اینٹی میٹر کا باپ” سمجھا جاتا ہے، جس کی حقیقت میں تصدیق ہونے سے پہلے اسے غلطی سے 1932 میں دریافت کیاگیا تھا۔ ڈاکٹر ولی سون نے پوڈ کاسٹ  میں  ڈیرک کے نظریہ کا حوالہ دیتے ہوئےخدا کے وجود کے بارے میں اپنے خیالات کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ “ہمیشہ موجود قوتوں کی بہت سی مثالیں ہیں، جو ہماری زندگیوں کو روشن کرتی ہیں۔” اگرچہ بہت سے سائنس دانوں نے سائنس کو مذہب سے جوڑنے سے گریز کیا ہے، ڈاکٹر ولی  سون نے دلیل دی کہ ریاضی اور کائنات کے درمیان ہم آہنگی ایک ارادی ڈیزائن کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، “خدا نے ہمیں یہ روشنی دی ہے، اس روشنی کی پیروی کرنے اور اپنی پوری کوشش کرنے کے لیے۔”
یہ وہ نظریہ ہے جس کے مطابق کائنات کے اصول و قوانین اور حالات و واقعات ایک خاص ترتیب کے تحت رونما ہوتے نظر آتے ہیں تاکہ زمین پر زندگی کی تخلیق ممکن ہوسکے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ڈاکٹر ولی سون کے فارمولے کے مطابق یہ سب محض حادثاتی طور پر رونما ہونے کے امکانات ناقابل یقین حد تک کم ہیں، کشش ثقل کی طاقت سے لے کر مادّہ اور توانائی کے عین تناسب تک، ایسا لگتا ہے کہ ہماری کائنات میں زندگی کی تخلیق کو سہارا دینے کے لیے باقاعدہ طور پر ہر چیز بالکل ایک خاص ترتیب سے رکھی گئی ہے جس کے نتیجے میں انسان اور دیگر جانداروں کا وجود ممکن ہوسکا۔
ڈاکٹر ولی سون کا یہ استدلال بظاہر کافی دلچسپ معلوم ہوتا ہے جس پر مزید بحث اور غوروفکر کی گنجائش بہرحال موجود ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ    ان کا موقف ہے کہ ایک mathematical equation اِس قدیم ترین بحث کی گمشدہ کڑی بن سکتی ہے جو یقینی طور پر خدا کے وجود کو ثابت کرسکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

3 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

3 hours ago