جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک بڑی خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعہ شیئرکی ہے۔ عمرعبداللہ نے ہفتہ (31 اکتوبر) کومعروف صحافی ندھی رازدان کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا۔ عمرعبداللہ نے انسٹاگرام پرندھی رازدان کے ساتھ اپنی ایک تصویرپوسٹ کی اورانہیں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، ’’کل ایک نیا سفرشروع ہوا‘‘۔ شادی کے ایک دن بعد وزیراعلیٰ نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کی اس نئی شروعات کی خبرشیئرکی۔
تین ماہ قبل پائل عبداللہ سے طلاق پراتفاق
عمرعبداللہ کی زندگی میں یہ نیا موڑسپریم کورٹ کی جانب سے ان کی اہلیہ پائل عبداللہ سے طلاق کے معاملے میں فیصلہ آنے کے تقریباً تین ماہ بعد سامنے آیا ہے۔ 31 جولائی 2026 کوسپریم کورٹ نے عمرعبداللہ اورپائل عبداللہ کی شادی ختم کرنے پررضامندی ظاہرکی تھی۔ دونوں فریقوں نے عدالت کوبتایا تھا کہ وہ باہمی رضامندی سے اپنے رشتے کوختم کرنے اورتمام زیرالتوا تنازعات کونمٹانے پرمتفق ہیں۔ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف درج مقدمات واپس لینے پربھی اتفاق کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ عمرعبداللہ اورندھی رازدان دونوں کی دوستی کئی سالوں سے ہے۔ دونوں کئی موقع پرایک ساتھ بھی نظرآئے ہیں۔ حالانکہ عمرعبداللہ نے اب باضابطہ طورپر ندھی رازدان سے شادی کرلی ہے۔
A new journey began yesterday 💍@Nidhi https://t.co/BXbdLq2d1H
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) October 31, 2026
دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو دیا تھا چیلنج
یہ معاملہ اس وقت سپریم کورٹ پہنچا تھا، جب عمرعبداللہ نے دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کوچیلنج کیا تھا، جس میں انہیں طلاق دینے سے انکارکردیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران عمرعبداللہ اورپائل عبداللہ نے مشترکہ طورپرآئین کے آرٹیکل 142 کے تحت باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کرنے کی درخواست دی تھی۔ ان کی جانب سے پیش ہونے والے سینئروکیل کپل سبل نے عدالت کوبتایا تھا کہ دونوں اپنے اختلافات کوختم کرنے پرمتفق ہوگئے ہیں۔
سال 1994 میں ہوئی تھی شادی
عمرعبداللہ اورپائل عبداللہ کی ملاقات 1994 میں دہلی کے دی اوبرائے ہوٹل میں کام کرنے کے دوران ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں نے شادی کرلی۔ ان کے دوبیٹے، ظاہراورزمیرہیں۔ یہ جوڑا 2009 سے الگ رہ رہا تھا، جبکہ عمرعبداللہ نے 2011 میں اپنے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے بھی سماعت کے دوران نوٹ کیا تھا کہ دونوں کئی برسوں سے علیحدہ زندگی گزاررہے تھے۔ اب صحافی ندھی رازدان کے ساتھ شادی کے اعلان کے بعد عمرعبداللہ کی نجی زندگی میں ایک نئے باب کا آغازہوگیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
اڈانی یونیورسٹی نے 2026 کے بیچ کی تیسری تقریبِ تقسیمِ اسناد میں 374 طلبہ کو…
سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈراعظم خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے رام…
پولینڈ کی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی معطلی اور عدالت کے احاطے میں پولیس…
وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…
وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…
تیسری جماعت میں پڑھنے والے ایک طالب علم نے مبینہ طور پر کے جی میں…