اسپورٹس

IND vs ENG 1st Test Day 1: یشسوی اور گل کی شاندار سنچری کی بدولت ہندوستانی ٹیم کی پوزیشن مستحکم، پہلے دن بنائے 359 رن

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان لیڈس کے ہینڈنگلے گراؤنڈ پر جمعہ کے روز پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ہوا۔ پہلے دن ہندوستانی بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ یشسوی جیسوال اور نئے کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچری اور رشبھ پنت کی نصف سنچری کی بدولت دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستانی ٹیم نے صرف 3 وکٹ کے نقصان پر 359 رن بنا لیے ہیں۔ شبھمن 127 رن اور رشبھ 65 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

انگلینڈ نے ٹاس جیتنے کے بعد ہندوستان کو پہلے بازی کی دعوت دی

اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس جیتنے کے بعد ہندوستان کو پہلے بازی کی دعوت دی۔ کے ایل راہل اور یشسوی جیسوال نے پہلے وکٹ کے لیے 91 رن جوڑتے ہوئے ٹیم کو شاندار شروعات دی۔ راہل نے 42 رن بنائے۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے سائیں سدرشن نے مایوس کیا اور وہ اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ 91 رنوں پر 2 وکٹ گرنے کے بعد میدان پر پہنچے کپتان شبھمن گل نے جیسوال کا خوب ساتھ دیا اور دوسرے وکٹ کے لیے 129 رن جوڑ کر ٹیم انڈیا کو کافی مضبوط حالت میں پہنچا دیا۔

یشسوی جیسوال نے 101 رن کی بہترین اننگز کھیلی

اس دوران جیسوال نے انگلینڈ کی سرزمین پر اپنی پہلی ہی پاری میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 159 گیندوں میں 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بہترین 101 رن بنائے۔ یہ ان کی پانچویں ٹیسٹ سنچری تھی۔ یشسوی کو آؤٹ کرکے بین اسٹوکس نے ٹیم انڈیا کو تیسرا جھٹکا دیا۔

گل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی

تیسرا وکٹ گرنے کے بعد کپتان کا ساتھ دینے کے لیے نائب کپتان رشبھ پنت میدان میں اترے۔ اس کے بعد دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کے گیندبازوں کو بُری طرح پست کر دیا۔ گل نے تابڑ توڑ بلے بازی کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور کھیل ختم ہونے تک وہ 175 گیندوں پر 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 138 رن بنا کر کریز پر موجود تھے۔ وہیں رشبھ پنت نے بھی اپنے کھیل سے شائقین کی خوب تفریح کی اور صرف 102 گیند میں 65 رن بنا دیے۔ اپنی اننگز میں انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

گل اور پنت نے چوتھے وکٹ کے لیے بغیر آؤٹ ہوئے 138 رن جوڑے

دن کا کھیل ختم ہونے تک گل اور پنت چوتھے وکٹ کے لیے بغیر آؤٹ ہوئے 138 رن جوڑ چکے ہیں۔ اس طرح ٹیم انڈیا نے پہلے دن تیز بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 اووروں میں 4.22 کے رن ریٹ سے 3 وکٹ کے نقصان پر 359 رنوں کا بڑا اسکور بنا لیا۔ انگلینڈ کی گیندبازی کی بات کی جائے تو پورے دن وہ پھیکی نظر آئی۔ سب سے زیادہ 2 وکٹ بین اسٹوکس نے اور ایک وکٹ برائیڈن کرس نے لیے۔ میزبان ٹیم کو ہندوستان کے خلاف جمی اینڈرسن کی کمی خوب کھلی۔

ایسا تیسری بار ہوا جب دو بلے بازوں نے پہلے ہی دن سنچری بنائی

ریکارڈ کی بات کی جائے تو ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا تیسرا موقع رہا جب کسی دورے کے پہلے دن ٹیم انڈیا کے دو بلے بازوں نے سنچری بنائی۔ سب سے پہلے 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف بلوم فونٹین میں ایسا دیکھنے کو ملا تھا۔ تب سچن تندولکر اور وریندر سہواگ سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے تھے، پھر 2017 میں سری لنکا دورے کے دوران شکھر دھون اور چیتیشور پجارا نے سنچری اننگز کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ یہ پانچواں موقع تھا جب ٹیم انڈیا نے کسی دورے کے شروعاتی دن 300 سے زیادہ رنوں کا اسکور کیا۔

 بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Balika Vadhu: ’بالیکا ودھو‘ کے 18 سال، چھوٹی آنندی بنیں اسٹار، ایک نے خودکشی کی تو دو فنکاروں کا ہوگیا انتقال

کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…

12 minutes ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

56 minutes ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

1 hour ago

Mahua Moitra Files Complaint Against CEC: مہوا موئترا نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف درج کرائی پولیس شکایت

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نے انتخابی کمیشن کے فیصلوں میں طریقۂ کار کی…

3 hours ago