یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے 11ویں بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر کہا، “آپ سب کو یوگا ڈے مبارک ہو۔ یوگا ہم سب کے لیے صحت مند رہنے کا ایک منتر ہے۔ یوگا ہمیں صحت مند رکھتا ہے، صحت مند جسم کے ساتھ زندگی خوش گوار رہتی ہے۔ یوگا ہندوستان کی رشی روایت کا ایک حصہ ہے۔ پی ایم مودی نے یوگا کو آگے بڑھایا۔ یوگا آج دنیا کے تقریباً 90 ممالک سے جڑے ہوئے ہر فرد تک پہنچا ہے۔”
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے انٹرنیشنل یوگا ڈے پر کہی یہ بات
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے 11 ویں بین الاقوامی یوگا ڈے پر کہا، “ہماری زندگی میں باقاعدگی سے یوگاسن کی مشق کرنا بہت مفید اور فائدے مند ہے۔ یوگا سائنس ہماری صحت کو اچھی رکھنے کے لیے بہت مفید ہے۔ آج دنیا بھر کے کئی ممالک میں یوگا بڑے پیمانے پر پھیل چکا ہے اور لوگ یوگاسن کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ میں ہر ایک سے اپیل کروں گا کہ وہ باقاعدگی سے یوگا کریں تاکہ آپ کی صحت اچھی بنی رہے یوگا ڈے پر سبھی کومبارک باد پیش کرتا ہوں ۔’
مرکزی وزیر جے پی نڈا نے بین الاقوامی یوگا ڈے پروگرام میں شرکت کی
مرکزی وزیر اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بین الاقوامی یوگا ڈے 2025 پر یوگا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا، “میری طرف سے آپ سب کو یوگا ڈے پر بہت سی نیک خواہشات۔ ہم سب جانتے ہیں کہ یوگا ڈے اور پوری دنیا میں یوگا کا دن منانے کا آئیڈیا ہمارے قابل احترام وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 میں شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 2014 میں یوگا ڈے کو یونائیٹڈ اسمبلی اور جنرل اسمبلی میں منانا چاہیے۔ دسمبر 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اعلان کیا کہ 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے طور پر منایا جائے گا ،جس کی تجویز کو اقوام متحدہ نے متفقہ طور پر منظور کی اور 2015 سے بین الاقوامی یوگا ڈے منایا جانے لگا۔
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بھی بین الاقوامی یوگا ڈے پر یوگ کیا
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے 11ویں بین الاقوامی یوگا ڈے پر یوگ کیا۔ اس موقع پر بہت سے لوگ ان کے ساتھ موجود تھے۔
بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر کیا بولے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما؟
آسام کے وزیر اعلی ٰ نے کہا: “آج آسام میں یوگا ڈے منایا گیا، لوگوں کے درمیان کافی خوش اور اُمنگ تھا، سبھی نے پی ایم مودی کی تقریر سنی۔ میں یوگاڈے کے موقع پر تمام ہندوستانی اور ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔”
بھارت ایکسپریس اردو
یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ پائیدار ترقی (Sustainability) ہندوستان کی روایت…
اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…
لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…
بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…