بین الاقوامی

Donald Trum & Nobel Peace Prize: میں نے دنیا میں کئی اہم سفارتی کامیابیاں حاصل کیں لیکن مجھے نوبل پیس پرائز سے محروم رکھا گیا۔۔۔۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبل امن انعام کو لے کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے وہ دنیا میں کتنی ہی بڑی کامیابیاں کیوں نہ حاصل کر لیں، انہیں یہ انعام کبھی نہیں ملے گا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ انہوں نے دنیا میں کئی اہم سفارتی کامیابیاں حاصل کیں لیکن اس کے باوجود انہیں نوبل پیس پرائز سے محروم رکھا گیا۔

پوسٹ میں نوبل انعام کا ذکر کم از کم چھ مرتبہ کیا

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں نوبل انعام کا ذکر کم از کم چھ مرتبہ کیا اور یہ کہا کہ اگر وہ ایران-اسرائیل، روس-یوکرین یا دیگر عالمی تنازعات بھی ختم کرا دیں، تو بھی انہیں یہ اعزاز نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کانگو اور روانڈا کے درمیان امن معاہدہ کرایا، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کیا، سربیا اور کوسووو کے مابین صلح کرائی اور مصر و ایتھوپیا کے درمیان جاری تناؤ کو ختم کرنے میں کردار ادا کیا۔ ٹرمپ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں ابراہم معاہدے ان کی قیادت میں ممکن ہوئے، اور اگر سب کچھ درست رہا تو جلد مزید ممالک بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں، جس سے مشرق وسطیٰ میں غیرمعمولی امن کی راہ ہموار ہوگی۔

پاکستان کی حکومت نے ٹرمپ کا نام نوبل امن انعام کے لیے تجویز کیا ہے

حال ہی میں پاکستان کی حکومت نے ٹرمپ کا نام نوبل امن انعام کے لیے تجویز کیا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ ہندوستان-پاکستان کشیدگی کے دوران ٹرمپ کی فیصلہ کن سفارت کاری اور قیادت نے خطے کو ایک بڑے تصادم سے بچایا، اسی لیے ان کا نام نوبل کمیٹی کو بھیجا گیا ہے۔ ٹرمپ نے اس تجویز پر بھی خوشی ظاہر کی مگر ساتھ ہی اپنی مایوسی بھی ظاہر کی۔ ان کے بقول، ’’مجھے نوبل انعام نہیں ملے گا، چاہے میں کچھ بھی کر لوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو معلوم ہے کہ انہوں نے دنیا میں کیا کیا ہے، اور یہی ان کے لیے سب سے بڑی تسلی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

29 minutes ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

55 minutes ago

Ankita Bhandari Case: انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے کی مانگ تیز، انڈیا گیٹ پر والدین سے ملے راہل اور پرینکا گاندھی

انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے اور دشینت گوتم کو سکم کا گورنر مقرر کیے جانے…

2 hours ago