ہندوستانی ٹیم اس وقت 7 جون سے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل کی تیاری میں مصروف ہوگئی ہے۔ بیشتر کھلاڑی آئی پی ایل 2023 میں اتر رہے ہیں۔ فائنل 28 مئی کو ہونا ہے۔ یعنی پلیئرس کو مسلسل میچ کھیلنے ہیں۔ بیشتر کھلاڑی اپنی اپنی فرنچائزی کے ساتھ ہیں۔ ایسے میں فائنل مقابلے سے پہلے ٹیم کا انگلینڈ کا وارم اپ میچ کھیلنا ممکن نہیں ہے۔ اس نے ٹیم منیجمنٹ کی پریشانی کو بڑھا دیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کی خبرکے مطابق، سپورٹ اسٹاف کی طرف سے مئی سے گیند بازوں سے ورک لوڈ بڑھانے کو کہا گیا تھا۔ یعنی نیٹس میں انہیں زیادہ گیند بازی کرنے کے لئے بولا گیا تھا۔ ٹسٹ میں ایک دن میں 6 گھنٹے میں 90 اوورڈالے جانے ہیں، لیکن آئی پی ایل کے دوران ہرتیسرے دن کھلاڑیوں کوسفرکرنا پڑرہا ہے۔ ایسے میں ورک لوڈ بڑھانے میں پریشانی آرہی ہے۔ اس کے علاوہ گیند بازوں سے بھی یہ جانکاری جمع کی جارہی ہے کہ انڈین پریمیئرلیگ کے دوران کیا وہ ریڈ بال سے پریکٹس کرسکے یا نہیں۔
بیشتر کھلاڑیوں نے بتایا کہ انہیں ٹی-20 لیگ کے دوران ٹسٹ کے لحاظ سے زیادہ تیاری کرنے کا موقع نہیں ملا۔ اس سے پہلے ٹیم منیجمنٹ نے 30 مارچ سے شروع ہوئے آئی پی ایل 2023 کے ابتدائی مقابلوں کے دوران زیادہ ورک لوڈ نہیں لینے کوکہا گیا تھا۔ مئی میں اسے بڑھایا جانا تھا۔ ہندوستانی گیند بازوں نے سپورٹ اسٹاف کو بتایا کہ وہ آئی پی ایل کے دوران ہرتیسرے دن سفرکر رہے ہیں۔ اس لئے انہیں ریکورہونے کے لئے مناسب وقت نہیں مل پا رہا ہے۔ ایسے میں ورک لوڈ بڑھانے سے زخمی ہونے کا امکان ہے۔
ٹیم انڈیا پہلے ہی چوٹ سے پریشان ہے۔ کے ایل راہل اور شرے یس ایئر باہر ہوچکے ہیں۔ رشبھ پنت اورجسپریت بمراہ بھی اس بڑے مقابلے کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔ تیزگیند بازامیش یادو اور جے دیو انادکٹ آئی پی ایل کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ امیش فٹنس حاصل کرنے کی طرف ہیں اور انادکٹ کے بھی فٹ ہونے کا امکان ہے۔ ہندوستانی کھلاڑی اورکوچنگ اسٹاف 3 بیچ میں انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ پہلا بیچ جلد روانہ ہوسکتا ہے۔
دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…
جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا تھا کہ بل میں 572 ترامیم کی…
اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…
جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یہاں تک کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات…
"یہ ٹیرف اس لیے لگایا گیا ہے کہ ہمارے شہریوں کو غیر قانونی امیگریشن اور…