-بھارت ایکسپریس
Jammu Kashmir Topper UPSC Result 2022: یوپی ایس سی نے منگل (23 مئی) کو 2022 سول سروسیزامتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں ایشیتا کشور نے پہلی رینک حاصل کی ہے۔ گریما لوہیا اور اوما ہرت این نے اس مشہور امتحان بالترتیب دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔ یوپی ایس سی نے کہا کہ 933 امیدواروں نے سول سروسیزامتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یوپی ایس سی کے ٹاپرس میں جموں وکشمیرکے طالب علم بھی شامل ہیں۔
دہشت گردی سے متاثرہ جموں وکشمیر کے اننت ناگ ضلع کے رہنے والے وسیم احمد بھٹ نے ساتویں رینک حاصل کی ہے۔ جبکہ پونچھ ضلع کی پرسنجیت کورنے امتحان میں 11ویں رینک حاصل کی ہے۔ وسیم احمد بھٹ نے یوپی ایس سی سول سروسیزامتحانات 2021 میں 225 ویں اے آئی آرحاصل کی تھی۔ وہ فی الحال مہاراشٹرکے ناگپورمیں تعینات ہیں۔ وسیم احمد کا یہ تیسرا اٹیمپٹ تھا۔ انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، سری نگر سے بی ٹیک کیا ہے۔
وسیم احمد کے گھر پر جشن کا ماحول
24 سالہ وسیم احمد بھٹ کو اینتھرو پولوجی کی کتابیں پڑھنے اورسائنس فائی ٹی وی شوز دیکھنے کا شوق ہے۔ ان کا اختیاری مضمون اینتھرو پولوجی تھا۔ وسیم کی حصولیابی پر ان کے گھر میں جشن کا ماحول ہے۔ ان کی ماں نے کہا کہ ہماری فیملی بہت خوش ہے۔ میں سبھی والدین سے اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کی اپیل کرتی ہوں۔ انہوں نے پورے جموں وکشمیر کا سر اونچا کیا ہے۔
تین مرحلوں میں منعقد ہوتے ہیں امتحان
یوپی ایس سی کی طرف سے سول سروسیزامتحان سالانہ تین مرحلوں میں منعقد کی جاتی ہے، جن میں امیدواروں کو پری لمس، مینس اورانٹرویوسے گزرنا پڑتا ہے۔ اس امتحان کے ذریعے انڈین ایڈمنسٹریٹوسروس (آئی اے ایس)، انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس) اورانڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) سمیت دیگرسروسیز کے افسران کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
یوپی ایس سی کے امتحان میں لڑکیوں نے ماری بازی
یوپی ایس سی سی ایس ای 2022 کے امتحان میں اس بار لڑکیوں نے بازی مارلی ہے۔ اس بار ٹاپ-5 میں تین لڑکیاں ہیں۔ اس میں سے ایشتا کشور نے ٹاپ کیا ہے اور دوسرے نمبر پر گریما لوہیا ہیں۔ جبکہ چوتھے نمبراسمرتی مشرا ہیں۔ جبکہ ٹاپ 5 میں 2 لڑکے ہیں۔ تیسرے نمبر کے اوما ہرت این اور پانچویں نمبر کے میورہزاریکا ہیں۔
کون ہیں یوپی ایس سی ٹاپر ایشتا کشور؟
یوپی ایس سی سی ایس ای 2022 امتحان ٹاپ کرنے والی ایشتا کشور شری رام کالج آف کامرس سے اکنامکس میں گریجویٹ ہیں۔ انہیں اپنے کالج کے ہونہارطلباء میں شمار کیا جاتا تھا۔ اپنی لگن اورمحنت سے ایشتا کشور نے نہ صرف اپنی فیملی کا نام روشن کیا ہے، بلکہ کالج کا نام بھی بلند کیا ہے۔
یہاں دیکھیں ٹاپ-10 کی فہرست
ایشیتا کشور (اول)، گریما لوہیا (دوم)، اوما ہرت این (سوم) پوزیشن حاصل کی ہے۔ جبکہ اسمرتی مشرا چوتھے، میورہزاریکا پانچویں، گہنا نویا جیمس چھٹے، وسیم احمد بھٹ، انیرودھ یادو آٹھویں نمبر پر ہیں۔ جبکہ کنیکا گوئل نے 9ویں پوزیشن حاصل کی اور راہل شری واس 10 ویں مقام پر رہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…