بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے۔ یہ میچ چنئی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ جہاں ٹیم انڈیا کافی مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہی ہے۔ قابل ذکر با ت یہ ہےک بھارت کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی اس میچ میں شاندار ریکارڈ بنانے سے صرف 35 رنز سے پیچھے رہ گئے ۔ اب وہ اگلے میچ میں یہ ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔ دراصل اس میچ کے آغاز سے قبل وراٹ کوہلی کو اپنے 27000 انٹرنیشنل رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 58 رنز درکار تھے ،لیکن بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں وہ صرف 23 رنز بنا سکے اور انہیں اس کو پورا کرنے کے لئے 35 رنز کی ضرورت ہے۔
وراٹ کوہلی پہلے ٹیسٹ میں ہوئے فلاپ
وراٹ کوہلی بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں مکمل طور پر فلاپ رہے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے اس میچ کی پہلی اننگز میں 6 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں انہوں نے 17 رنز بنائے۔ وراٹ کوہلی کو پہلی اننگز میں حسن محمود اور دوسری اننگز میں حسن میراز نے آؤٹ کیا۔ شائقین کو اس میچ میں وراٹ کوہلی سے بڑی اننگز کی امید تھی، لیکن وراٹ کوہلی کی فلاپ کارکردگی اب تک برقرار ہے۔
اگر وراٹ کوہلی اس میچ میں 58 رنز بنا لیتے تو صرف 593 اننگز میں 27000 رنز مکمل کر لیتے۔ جو بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین 27000 رنز بنتے۔ یہ ریکارڈ سچن تندولکر کے نام ہے۔ سچن تندولکر نے 623 اننگز میں 27000 رنز مکمل کیے تھے۔ اس سے قبل بھارت کے سچن تندولکر، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ بین الاقوامی کرکٹ میں 27000 رنز کا ہندسہ چھو چکے ہیں۔
طویل عرصے بعد ویرات کی واپسی
وراٹ کوہلی طویل عرصے بعد ٹیسٹ جرسی میں کھیلتے نظر آرہے ہیں۔ اس سے قبل وہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے دوران ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ وراٹ کوہلی نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔ وہ 8 ماہ بعد ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ مداحوں کو امید ہے کہ وہ جلد از جلد واپسی کر سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…