علاقائی

Waqf Amendment Bill: ’مسلمانوں بیدار ہوجاؤ۔۔۔’ وقف بِل،بلڈوزر کاروائی کے متعلق اسدالدین اویسی نے کیا کہا؟

وقف (ترمیمی) بل 2024 کو لے کر پورے ملک میں سیاسی ماحول گرم ہے۔ کئی سیاسی جماعتیں اس کی حمایت کر رہی ہیں جب کہ مسلم تنظیمیں اور متعدد سیاسی جماعتیں اس بل کی مخالفت میں ہیں ۔ ادھر اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سے جو وزیر اعظم  مودی کے ذریعہ لایا گیا ہے، وہ ہماری وقف املاک کو چھیننا چاہتے ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بی جے پی کو نشانہ بنایا

بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا، “آر ایس ایس اور بی جے پی ملک میں مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، وقف (ترمیمی) بل 2024 کے بارے میں، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے کہا، “ہمارے ملک میں ایک ایسا قانون بنایا جا رہا ہے جس سے ہماری زمینیں چھین لی جائیں گی۔ وہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اویسی پورے ملک میں مسلمانوں کو بھڑکا رہے ہیں۔ لیکن وہ ایک ایسا قانون بنا رہے ہیں جس کے ذریعے ہماری مسجدیں ہم سے چھین لیں گے۔

ہماری جائیداد چھیننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، “میں جانتا ہوں کہ ان کے ارادے کیا ہیں، ہم نے ایک بابری مسجد کھو دی ہے، ہم مزید نہیں کھویں گے۔ پی ایم مودی کے لائے ہوئے ان قوانین سے وہ ہماری وقف املاک کو چھیننا چاہتے ہیں۔

مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں

بلڈوزر کی کارروائی پر انہوں نے کہا کہ “وزیر اعظم مودی کے بلڈوزروں نے مسلمانوں کے گھر تباہ کر دیے ہیں۔ انہوں نے چن چن کر مسلمانوں کے محلوں کو تباہ کر دیا ہے۔ صرف مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ  مہاراشٹر میں کوئی کہہ رہا ہے کہ مسجد میں گھس کر ماریں گے ۔ پورے ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔ جس طرح ہٹلر کے دور میں یہودیوں پر مظالم ہوتے تھے، اسی طرح آج پورے ملک میں مسلمانوں کے خلاف ماحول ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

10 minutes ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

32 minutes ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

3 hours ago