سیاست

Atishi to take Oath as Delhi’s Chief Minister: آتشی  ہوں گی دہلی کی سب سے کم عمر وزیر اعلیٰ، آج لیں گی 17ویں وزیر اعلی کے عہدے کا حلف

عام آدمی پارٹی کی لیڈرآتشی کانگریس کی شیلا دکشت اور بی جے پی کی سشما سوراج کے بعد قومی دارالحکومت کی تیسری خاتون وزیراعلیٰ بنیں گی، وہ 21 ستمبر کو دہلی کی 17ویں  وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گی۔

دہلی کے وزیر اعلی کے طور پر عام آدمی پارٹی کے رہنما آتشی کی حلف برداری کی تقریب ہفتہ کو راج نواس میں شام 4:30 بجے منعقد ہوگی اور ان کی وزراء کونسل بھی حلف اٹھائے گی۔ لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کے عہدیداروں نے بتایا کہ صدر دروپدی مرمو نے آتشی کو حلف برداری کی تاریخ سے دہلی کا وزیر اعلیٰ مقرر کیا ہے اور اروند کیجریوال کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ نے پانچ وزراء کی تقرری کو بھی منظوری دے دی ہے اور حلف برداری کی تقریب شام ساڑھے چار بجے راج نواس میں ہوگی۔ اے اے پی لیڈر کے مطابق تقریب کو سادہ انداز میں منعقد کرنے کا امکان ہے۔

آتشی دہلی کی سب سے کم عمر وزیر اعلیٰ، تیسری خاتون وزیر اعلیٰ ہوں گی

آج شام راج نواس میں حلف لینے کے بعد آتشی دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ ہوں گی۔ دیگر دو بی جے پی کی سشما سوراج اور کانگریس کی شیلا دکشت تھیں۔ آتشی نے کہا تھا کہ یہ پارٹی اور دہلی کے لوگوں کے لیے ایک جذباتی لمحہ ہے۔ ساتھ ہی  لوگ کجریوال کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اور جب تک انتخابات نہیں ہو جاتے اور ہم نئی حکومت کے لیے دعویٰ نہیں کرتے، میں دہلی کا خیال رکھوں گی۔

آتشی سب سے زیادہ  وزارتوں کے والی  وزیر اعلیٰ ہوں گی

تعلیم اور عوامی کام کے محکموں سے شروع کرتے ہوئے، دہلی شراب پالیسی کیس میں منیش سسودیا اور اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد آتشی کو سب سے زیادہ سرکاری محکموں (13 سے زیادہ) کا چارج دیا گیا تھا۔ یہ ان کے قلمدان ہیں – فائنس، ریونیو، پلاننگ، خواتین اور بچوں کی ترقی، تعلیم، اعلیٰ تعلیم، سیاحت، فن،  زبان وثقافت ، محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ پاور اینڈ پبلک ریلیشنز، سروسز اینڈ ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نتائج سے قبل ایم وی اے میں ہلچل تیز، جینت پاٹل اور تھوراٹ نے ادھو ٹھاکرے سے کی ملاقات ، جانئے کن امور پر ہوئی بات؟

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے…

2 minutes ago

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

11 hours ago