اسپورٹس

Virat Kohli: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ویراٹ کوہلی بنے ہندوستان کے نمبر ون بلے باز

Virat Kohli: ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں بنے تھے۔ میدان میں آئے بغیر بھی ویراٹ کوہلی ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بلے باز ہیں۔ بدھ کو آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں ویراٹ کوہلی 760 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ویراٹ کوہلی کو دو ٹیسٹ میں نہ کھیلنے کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے اور وہ ایک پوزیشن سے نیچے کھسک گئے ہیں۔ اس کے باوجود آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ویراٹ کوہلی سے اوپر کوئی ہندوستانی کھلاڑی نہیں ہے۔

ویراٹ کوہلی کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا۔ لیکن سیریز شروع ہونے سے ایک دن قبل ویراٹ کوہلی نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ٹیم سے اپنا نام واپس لے لیا۔ اس سے قبل آخری تین ٹیسٹ میچوں کے لیے ویراٹ کوہلی کی ٹیم میں واپسی کا امکان تھا۔ لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ویراٹ کوہلی کب واپس آئیں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ویراٹ کوہلی کی وجہ سے آخری تین ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم انڈیا کے اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے۔ 8 فروری تک ویراٹ کوہلی کے سیریز میں کھیلنے کے حوالے سے تصویر واضح ہو سکتی ہے۔

ویراٹ  کوہلی کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں ہندوستانی کھلاڑیوں میں دوسرا نام

ویراٹ  کوہلی کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں ہندوستانی کھلاڑیوں میں دوسرا نام رشبھ پنت کا ہے۔ رشبھ پنت بھی ایک سال سے میدان سے دور ہیں۔لیکن وہ اب بھی بلے بازوں کی درجہ بندی (رینکنگ) میں 12 ویں مقام پر برقرار ہیں۔ روہت شرما کو اپنی مسلسل خراب کارکردگی کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ روہت شرما ایک مقام سے نیچے گر کر 13ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ان تینوں کے بعد یشسوی جیسوال آتے ہیں۔یشسوی جیسوال کو انگلینڈ کے خلاف ڈبل سنچری بنانے کا انعام ملا ہے۔ یشسوی جیسوال اب ٹیسٹ رینکنگ میں 37 مقام کی چھلانگ لگا کر 29 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

36 minutes ago

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

2 hours ago

Delhi Pollution: دہلی میں آلودگی کے خلاف پابندیاں: یکم نومبر سے ان گاڑیوں کے داخلے پر روک

سردیوں میں بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے یکم نومبر سے دہلی…

2 hours ago

Cyclone Arnab: طوفان ’ارنب‘ کے باعث جھارکھنڈ کے 7 اضلاع میں شدید بارش کا ’اورنج الرٹ‘، کب ملے گی راحت؟

محکمۂ موسمیات نے ریاست کے پورے مغربی خطے میں شدید سے بہت شدید بارش کے…

2 hours ago