Ramlala Pran Pratishtha: پیر کو ایودھیا میں رام مندر پران پرتشٹھا کی تقریب کا انعقاد کیا جانا ہے۔ اس کے لیے دنیائے کرکٹ کی کئی مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کوہلی ایودھیا پہنچ گئے ہیں۔
کرکٹ کے بھگوان سچن ٹنڈولکر، رویندرا جڈیجہ اور انیل کمبلے کے بھی ایودھیا پہنچ گئے ہیں ۔ کمبلے ایئرپورٹ پر دیکھائی دئے ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔ ان کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے ویراٹ کوہلی ایودھیا پہنچ گئے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے سابق کھلاڑی انیل کمبلے بھی ایودھیا پہنچ گئے ہیں۔ وینکٹیش پرساد بھی رام مندر پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کے لیے اودھیا پہنچے ہیں۔ متالی راج، ہرمن پریت کور، مہندر سنگھ دھونی اور روی چندرن اشون کو بھی پران پرتشٹھا کی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔
ہندوستان کی اسٹار شٹلر سائنا نہوال بھی ایودھیا پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اس پروگرام میں شرکت کا موقع ملا۔ ہم اتنے سالوں بعد جشن منا رہے ہیں۔ اب ہم صرف اس لمحے کا انتظار کر رہے ہیں جب ہم رام لالہ کے درشن کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :ایودھیا میں رام للا کی پران پرتشٹھا آج، یہاں جانئے تقریب سے متعلق پل-پل کی اپڈیٹ
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 25 جنوری سے ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ اس کے لیے ٹیم انڈیا حیدرآباد پہنچ گئی ہے۔ویراٹ کوہلی بھی حیدرآباد گئےتھے۔ یہاں انہوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ اس کے بعدوہ ایودھیا چلے گئے۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے پریکٹس شروع کر دی ہے۔ انہیں نیٹ پریکٹس میں جم کر پسینہ بہایا۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی حیدرآباد پہنچ گئی ہے۔ انگلینڈ کے کھلاڑی بھی جلد پریکٹس شروع کر دیں گے۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…