اسپورٹس

IPL 2024: وراٹ کوہلی سنچری سے چوک گئے، لیکن بنا ڈالا یہ ریکارڈ، آئی پی ایل تاریخ میں پہلی بار ہوا ایسا

وراٹ کوہلی جب کریز پراترتے ہیں توکوئی نہ کوئی ریکارڈ بنتا یا ٹوٹتا ہے۔ ایک بار پھر ایسا ہی ہوا ہے۔ آئی پی ایل 2024 کے 58ویں میچ میں وراٹ کوہلی کا بلّا جم کربولا اوراس کھلاڑی نے شاندار92 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اکثروراٹ کوہلی کے اسٹرائیک ریٹ پرسوال اٹھتے ہیں، لیکن اس کھلاڑی نے اس میچ میں وہ شکایت بھی دورکردی۔ وراٹ کوہلی  نے 195 رنوں سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے اورانہوں نے 6 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔ وراٹ کوہلی بھلے ہی سنچری سے چوک گئے، لیکن انہوں نے آئی پی ایل کی تاریخ کا ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

وراٹ کوہلی کا بڑا کارنامہ

واضح رہے کہ وراٹ کوہلی آئی پی ایل تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں، جنہوں نے ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین ٹیموں کے خلاف 1000 سے زیادہ رن بناچکے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے پنجاب کے خلاف 1000 رن پورے کئے اوراس کے علاوہ وہ دہلی کیپٹلس اورچنئی سپرکنگس کے خلاف بھی ہزارکا اعدادوشماربھی حاصل کرچکے ہیں۔

وراٹ کوہلی ہوگئے 600 پار

وراٹ کوہلی نے اس سیزن میں رنوں کا انبارلگا دیا ہے۔ یہ کھلاڑی 12 میچوں میں 634 کا اعدادوشمارحاصل کرلیا ہے۔ وراٹ کوہلی کا اوسط 70.44 کا ہے اوران کے بلّے سے 5 نصف سنچری اورایک سنچری نکلی ہے۔ بڑی بات یہ ہے کہ وراٹ کوہلی کا اسٹرائیک ریٹ 150 سے زیادہ ہے اورگزشتہ پانچ سالوں میں یہ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔

خوش قسمت رہے وراٹ کوہلی
واضح رہے کہ پنجاب کے خلاف وراٹ کوہلی کافی خوش قسمت ثابت ہوئے۔ جب یہ کھلاڑی کھاتہ بھی نہیں کھول پایا تھا تو ان کا کیچ آشوتوش شرما نے ٹپکا دیا۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی نے پنجاب کو کوئی موقع نہیں دیا۔ وراٹ کوہلی نے تیزی سے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلورو کو صرف 5.3 اوور میں 50 رنوں تک پہنچا دیا۔ اس کے بعد اس کھلاڑی نے پاٹیدارکے ساتھ بہترین نصف سنچری شراکت کی۔ وراٹ کوہلی نے 32 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اوراس کے بعد ان کا بلے بازی گیئرچینج ہوگیا۔ وراٹ کوہلی نے مڈل اووروں میں زبردست بلے بازی جاری رکھی۔ اس کھلاڑی نے نصف سنچری کے بعد 4 چھکے اورلگائے۔ حالانکہ جب وراٹ کوہلی 92 رن پر تھے توانہوں نے ارش دیپ سنگھ کو وکٹ دے دیا۔ حالانکہ وراٹ کوہلی کی یہ اننگ بنگلورو کو 240 رنوں کے بڑے اسکورتک پہنچانے میں کامیاب رہی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

ایم ایس دھونی نے منیجمنٹ کو بتایا اپنا پلان، آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ لینے پر چنئی سپرکنگس کے افسر نے کیا بڑا انکشاف

مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ پلان کا انکشاف چنئی سپرکنگس کے…

31 mins ago

Lok Sabha Election 2024: راہل گاندھی نے رائے بریلی میں بوتھوں کا کیا معائنہ، کہا- جمہوریت کی جنگ لڑیں گے اور جیتیں گے بھی

پرینکا گاندھی نے ووٹنگ کے پانچویں مرحلے کے دوران ٹویٹ کیا اور کہا کہ آپ…

42 mins ago

The Supreme Court Rejected the Petition: سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کے منظور کردہ تین نئے قوانین کو چیلنج کرنے والی درخواست کر دی مسترد

درخواست میں الزام لگایا گیا کہ نئے فوجداری قوانین زیادہ سخت ہیں اور اس سے…

1 hour ago

Sultanpur Lok Sabha Seat: کیا یوپی میں مینکا گاندھی بناسکیں گی نیا ریکارڈ؟ بی جے پی کے کئی بڑے اسٹار بھی رہے ناکام

مینکا گاندھی نہیں چاہتی کہ پولرائزیشن کی سیاست یہاں ان کا کھیل خراب کرے۔ مینکا…

2 hours ago