Ranveer Singh Wedding Pics: رنویرسنگھ اوردیپیکا پادوکون کی جوڑی ہرکوئی پسند کرتا ہے، لیکن دونوں کے رشتے میں اکثراتارچڑھاو ہوتے رہتے ہیں۔ ان دونوں کی پریم کہانی کسی فیئرٹیل سے کم نہیں ہے۔ ان کے رشتے سے متعلق آئے دن بحث ہوتی رہتی ہے۔ کبھی طلاق سے متعلق تو کبھی دیپیکا پادوکون کا کافی ودھ کرن پربتانا کہ ان کا رشتہ حقیقتی نہیں تھا یا پھر کچھ اور۔ اس درمیان اب رنویرسنگھ نے ایک اورحیران کن کام کردیا ہے، جسے سن کرفینس کے ہوش اڑگئے ہیں۔
رنویرنے ڈیلیٹ کی شادی کی تصاویر
حال ہی میں رنویرکپورنے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے دیپیکا پادوکون کے ساتھ شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔ ایسے میں اب فینس کافی حیران ہیں اورانہیں فکرہوگئی ہے کہ کہیں جوڑے کے رشتے میں تو کوئی درار نہیں آگئی ہے۔ جہاں رنبیرسنگھ نے اپنے انسٹا گرام سے اپنی شادی کی تصاویر ہٹا دی ہیں۔ وہیں دیپیکا پادوکون کے اکاونٹ پراب بھی تصاویر نظرآرہی ہیں۔
واضح رہے رنویرسنگھ نے نہ صرف دیپیکا پادوکون کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کی ہے بلکہ سال 2023 سے پہلے کی بھی ساری پوسٹ پروفائل سے ہٹا دی ہے۔ ان کا آخری پوسٹ جنوری 2023 کا ہے، جو کہ ایک اشتہارکا ایڈ ہے۔ فی الحال ان کے انسٹا گرام اکاونٹ پر 133 پوسٹ دکھائی دے رہے ہیں۔
دیپیکا نے بھی ہٹائی تھی تصاویر
رنویرسنگھ سے پہلے 31 دسمبر 2020 کو دیپیکا پادوکون نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاونٹ کو خالی کردیا تھا۔ انہوں نے اپنی شروعات سے متعلق 2020 کے آخرتک کی سبھی تصاویراورویڈیو کو ہٹا دیا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ 2021 کے ساتھ اپنی زندگی کی ایک نئی شروعات کررہی ہیں۔ انہوں نے 2020 کے مشکل وقت کو نہ یاد کرنے کی بات کہی تھی۔ دیپیکا پادوکون کا کہنا تھا کہ اتنے خطرناک سال کو گزارنے کے بعد اب وہ مڑکرنہیں دیکھنا چاہتی ہیں۔
فروری میں پریگننسی کا کیا تھا اعلان
واضح رہے کہ رنویرسنگھ اوردیپیکا پادوکون اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے والے ہیں۔ فروری میں دیپیکا پادوکون نے ایک پوسٹ کرتے ہوئے اپنی پریگننسی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ستمبر میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی۔ رنویرکے سوشل میڈیا ہینڈل سے اچانک شادی کی تصاویر غائب ہونے پرفینس کئی سوال کررہے ہیں۔ حالانکہ ان دنوں رنویر-دیپیکا اپنا بیبی مون ٹرپ انجوائے کررہے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پردونوں کی ایک تصویر بھی سامنے آئی، جس میں دیپیکا پادوکون سیڑھیوں سے اترتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ دونوں کس جگہ پرویکیشن منا رہے ہیں، اس کی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔
رنویر-دیپیکا کی کب ہوئی تھی شادی
دیپیکا پادوکون اوررنویرسنگھ کی لو اسٹوری فلم ’رام لیلا‘ کے دوران شروع ہوئی تھی۔ اس کے بعد جوڑے نے کافی دن تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اورپھر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ آپ کو بتا دیں کہ رنویراور دیپیکا نے 14 نومبر 2018 کو کونکنی اورسندھی رسم ورواج سے اٹلی میں شادی کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…