آئی پی ایل 2024 کا 23 واں میچ پنجاب کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ مہاراجہ یادوندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، چندی گڑھ میں شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اپنا چھٹا پوائنٹ حاصل کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔ لیکن اس میچ سے پہلے جان لیں کہ پی بی کے ایس اور ایس آر ایچ کے درمیان کون آگے ہے اور کس کا پلڑا بھاری ہے؟
پی بی کے ایس بمقابلہ ایس آر ایچ میں کون کس سے برتر ہے؟
کھیلے گئے میچز: 21
سن رائزرس حیدرآباد کی جیت 14میں ہوئی ہے جب کہ پنجاب کنگز کی جیت 7میں ملی ہے ۔
پی بی کے ایس بمقابلہ ایس آر ایچ پچھلے 5 آئی پی ایل میچوں کا ریکارڈ
اپنے گزشتہ 5 میچوں میں یس آر ایچ کو پی بی کے ایس پر 3-2 کی برتری حاصل ہے۔ اس میں گزشتہ سیزن میں حیدرآباد کی واحد جیت شامل ہے۔جہاں ایس آر ایچ نے پی بی کے ایس کو 143/9 پر روک دیا تھا اور 8 وکٹوں اور 17 گیندوں کے ساتھ بڑےآرام سے میچ اپنے نام کرلیا ۔
2023 ایس آر ایچ 8 وکٹوں سے جیت گیا۔
2022 پی بی کے ایس 5 وکٹوں سے جیت گیا۔
2022 ایس آر ایچ 7 وکٹوں سے جیت گیا۔
2021 پی بی کے ایس 5 رنز سے جیت گیا۔
IPL 2024 میں پی بی کے ایس کا پچھلا میچ
آئی پی ایل 2024 میں پنجاب کنگز کا چوتھا میچ گجرات ٹائٹنز کے خلاف تھا۔جہاں جی ٹی نے 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ جواب میں پی بی کے ایس نے 19.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور ایک گیند باقی رہ کر میچ 3 وکٹوں سے جیت لیا۔
آئی پی ایل 2024 میں ایس آر ایچ کا آخری میچ
آئی پی ایل 2024 میں سن رائزرز حیدرآباد کا چوتھا میچ چنئی سپر کنگز کے خلاف تھا۔ سی ایس کے نے 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر حیدرآباد کو 165 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں ایس آرایچ نے 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور 11 گیندیں باقی رہ کر 6 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
پنجاب کنگز کے ممکنہ پلیئنگ الیون
شیکھر دھون (کپتان)، جونی بیرسٹو (وکٹ کیپر)، پربھسمرن سنگھ، سیم کرن، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، ششانک سنگھ، سکندر رضا، ہرپریت برار، ہرشل پٹیل، کگیسو ربادا، ارشدیپ سنگھ۔
امپیکٹ پلیئر- آشوتوش شرما
سن رائزرس حیدرآباد کا ممکنہ پلیئنگ الیون
ابھیشیک شرما، ٹریوس ہیڈ، ایڈن مارکرم، شہباز احمد، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، نتیش کمار ریڈی/واشنگٹن سندر، عبدالصمد، پیٹ کمنز (کپتان)، بھونیشور کمار، میانک مارکنڈے، جے دیو انادکٹ،
امپیکٹ پلیئر- عمران ملک۔
بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…