قومی

Delhi Liquor Policy Case: کے کویتا کو بڑا جھٹکا، عدالت نے23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیجا

K Kavitha Judicial Custody: دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں تلنگانہ کے سابق وزیراعلیٰ کے سی آرکی بیٹی کے کویتا کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی کی راوز ایوینیوکورٹ نے بی آرایس کی لیڈر کے کویتا کی عدالتی حراست 23 اپریل تک بڑھا دی ہے۔

انورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عدالت میں سماعت کے دوران کے کویتا کو عدالتی حراست میں بھیجے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ثبوتوں کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی ہے۔ اس کے علاوہ کے کویتا نے گواہوں کو بھی متاثرکرنے کی کوشش کی ہے۔ وہیں کے کویتا نے جج سے بات کراپنی بات رکھنے کا مطالبہ کیا، لیکن عدالت نے اس کی اجازت نہیں دی۔ وہیں کے کویتا نے جج سے بات کرکے اپنی بات رکھنے کا مطالبہ کیا، لیکن عدالت نے اس کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے جج کو ایک خط لکھا ہے۔ اس میں کے کویتا نے دعویٰ کیا کہ شراب پالیسی سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ میں متاثرہ ہوں۔ ای ڈی اورسی بی آئی کی جانچ 2.5 سال سے میڈیا ٹرائل کے ذریعہ چل رہی ہے۔

کے کویتا نے کیا کہا؟ 

کے کویتا نے عدالت سے کہا کہ میڈم جسٹس آج 95 فیصد معاملے ای ڈی اورسی بی آئی کے اپوزیشن پارٹی کے لیڈران پرہیں۔ جب ملزمین بی جے پی میں شامل ہوجاتے ہیں تو جانچ اچانک بند ہوجاتی ہے۔ پارلیمنٹ میں بی جے پی لیڈران کھلے عام اپوزیشن کو دھمکاتے ہوئے کہتے ہیں کہ خاموش ہوجاو، ورنہ ای ڈی بھیج دوں گا۔

اس سے پہلے کے کویتا کومعاملے میں پیر (8 اپریل، 2024) کوعبوری ضمانت دینے سے عدالت نے انکارکیا تھا۔ انہیں 15 مارچ کو حیدرآباد واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا گیا تھا۔ پھر کے کویتا کو 7 دنوں کے لئے ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ بعد میں حراست کی یہ مدت تین دن کے لئے بڑھا دی گئی تھی۔ اس کے بعد کے کویتا کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Amit Shah Punjab Visit: منشیات کے بحران اور انتخابی تیاریوں کے درمیان امت شاہ 20 اکتوبر کو پنجاب کا کریں گے دورہ

منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…

22 minutes ago

Gwalior Tragedy: گوالیار حادثہ: شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر 14 افراد ہلاک، امت شاہ نے تعزیت کا کیا اظہار

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر…

59 minutes ago

Neha Bora Controversy: نیہا بورا، عمر خالد اور بنگلہ دیش کا کیا تعلق ہے؟ احتجاج کے درمیان کیسے گھریں آئیسا کی صدر

جے این یو میں آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا کے عمر…

1 hour ago

Adani Group News: وشاکھاپٹنم میں اڈانی کا ’میگا پلان‘، ماحولیاتی کارکنوں کے احتجاج کے بعد پوری حکمت عملی تبدیل

اڈانی گروپ اور گوگل کے مجوزہ اے آئی ڈیٹا سینٹر میں پانی کے استعمال پر…

2 hours ago