نئی دہلی: ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن سے ملاقات کے لئے چنئی پہنچنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے سب سے پہلے تمل ناڈوکے وزیراعلیٰ سی جوزف وجے سے فون پربات کی۔ اس دوران دونوں لیڈران کے درمیان حد بندی کے معاملے پرتفصیلی گفتگوہوئی۔ اس کے بعد تمل ناڈوکے وزیراعلیٰ سی جوزف وجے نے راہل گاندھی کوحد بندی بل کے خلاف حمایت دینے کی یقین دہانی کرائی۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اتوار(29 نومبر، 2026) کوانڈیا اتحاد کے کئی دیگرلیڈران کے ساتھ ڈی ایم کے سربراہ اورتمل ناڈوکے سابق وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن سے ملاقات کے لئے پہنچے تھے۔ دراصل، ایم کے اسٹالن کی پارٹی ڈی ایم کے نے اعلان کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران مودی حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے حد بندی سے متعلق آئینی ترمیمی بل اورخواتین کے ریزرویشن بل کی حمایت میں ووٹ دے گی۔ ڈی ایم کے کے اس اعلان سے اپوزیشن پارٹیوں میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔
راہل گاندھی نے ایم کے اسٹالن سے ملاقات کو دوستانہ قراردیا
وہیں، راہل گاندھی نے ایم کے اسٹالن کے ساتھ اپنی ملاقات کوانتہائی خوشگواراوردوستانہ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران ہم نے انہیں اپنا موقف سمجھایا۔ ہمارا ماننا ہے کہ حد بندی کے ذریعہ پارلیمنٹ کی نشستوں کی تعداد بڑھا کر850 کرنا اوربی جے پی کوان تمام 850 نشستوں کی ترتیب اپنے حساب سے طے کرنے کی اجازت دینا ملک کے انتخابی حلقوں کی نوعیت تبدیل کرنے کے مترادف ہے۔ بی جے پی اس توسیع کے ذریعہ ان نشستوں کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔
راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد کیا بولے اسٹالن؟
وہیں ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن نے راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد اپنا پہلا ردعمل دیتے ہوئے کہا، ’’ہمارا موقف یہ ہے کہ اگرحد بندی بل اس باربھی پارلیمنٹ میں منظورنہیں ہوتا ہے توتمل ناڈوکوملنے والا کم ازکم تحفظ بھی ختم ہوجائے گا۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حد بندی بل کی حمایت کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ کانگریس کی قیادت والی سیاسی پارٹیوں کی جانب سے بھی کوئی متبادل راستہ پیش نہیں کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
ٹیم انڈیا کو کرائسٹ چرچ ٹسٹ میچ کے درمیان بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے…
بھوپین ہزاریکا کی صد سالہ یومِ پیدائش تقریبات کی اختتامی تقریب میں وزیر اعظم مودی…
نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بھارت رتن ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کی یومِ پیدائش کی…
شیو سینا (یوبی ٹی) سربراہ ادھوٹھاکرے نے کہا کہ میں مہاراشٹر اور ملک کے تمام…
ریلی کے دوران ’’ڈاکٹر سونے لال پٹیل امر رہیں‘‘ اور’’انوپریا پٹیل زندہ باد‘‘ کے نعروں…
پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں 30 نومبر کو خواتین کے ریزرویشن، حد بندی اور مرکز…