قومی

MVA Seat Sharing Formula: مہاراشٹر وکاس اگھاڑی میں سیٹ شیئرنگ کا اعلان، کانگریس کو 17 اور شرد پوار کی پارٹی 10 سیٹوں پر لڑیں گی الیکشن، ادھو ٹھاکرے کو کیا ملا؟

MVA Press Conference on Seat Sharing Formula in Maharashtra: مہاراشٹرمیں اپوزیشن الائنس مہاوکاس اگھاڑی  (ایم وی اے) میں شامل کانگریس، شیوسینا (یو بی ٹی) اورنیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوارگروپ) کے درمیان سیٹ شیئرنگ پربات بن گئی ہے۔ ادھو ٹھاکرے کی پارٹی شیوسینا (یوبی ٹی) کل 48 سیٹوں میں سے سب سے زیادہ 21 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔ وہیں کانگریس 17 اور شرد پوارکی پارٹی این سی پی 10 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔

تینوں پارٹیوں کے سانگلی، بھیونڈی اور ممبئی نارتھ سیٹ پرٹکراو بنا ہوا تھا۔ حالانکہ اب تصویرصاف ہوگئی ہے۔ بھیونڈی سیٹ پراین سی پی (ایس سی پی) لڑے گی۔ الائنس معاہدے کے تحت سانگلی سیٹ شیوسینا (یوبی ٹی) اورممبئی نارتھ سیٹ کانگریس کے کھاتے میں گئی ہے۔

سیٹ شیئرنگ فارمولے کے اعلان کے لئے ایم وی اے نے پریس کانفرنس بلائی تھی۔ اس میں شیوسینا (یوبی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے اور این سی پی (ایس سی پی) کے سربراہ شرد پوارسمیت دیگرسینئرلیڈران موجود رہے۔

آپ کو بتادیں کہ لوک سبھا الیکشن کے لئے ادھو ٹھاکرے نے اب تک 21 امیدواروں کے ناموں کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے۔ کچھ دن پہلے شیو سینا (یوبی ٹی) نے چارامیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے 17 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts