بھارت ایکسپریس۔
پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلنے والی ہے۔ یہ سیریز 18 سے 27 اپریل کے درمیان کھیلی جائے گی۔ اس سیریزکے لئے پاکستان کے سابق تیزگیند باز اظہرمحمود کو نیوزی لینڈ سیریزکے لئے چیف کوچ مقررکیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مکی آرتھرکا معاہدہ ختم ہونے کے بعد سے پاکستانی ٹیم کو ایک فل ٹائم کوچ کی تلاش میں تھی۔ اب وہ تلاش ختم ہوگئی ہے۔ اظہرمحمود سے پہلے شین واٹسن اور گیری کرسٹن کو چیف کوچ بنانے کی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، لیکن بات نہیں بن پائی۔
اظہرمحمود کے علاوہ ان کھلاڑیوں کو ذمہ داری
نیوزی لینڈ سیریزکے لئے پی سی بی نے وہاب ریاض کو ٹیم کا سینئرمنیجربنایا ہے۔ وہیں محمد یوسف کو بلے بازی کوچ اورسعید اجمل کواسپن گیند بازی کوچ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سعید اجمل پہلے پاکستان کے آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ دورے پربھی اسپن گیند بازی کوچ رہ چکے ہیں۔
چمپئنزٹرافی میں گیند باز کوچ تھے اظہرمحمود
یہ کوئی پہلی بارنہیں ہے کہ اظہرمحمود پاکستانی ٹیم کے لئے کوچنگ کریں گے۔ اس سے پہلے وہ بھی 2016 سے 2019 تک پاکستان کے گیند بازی کوچ رہ چکے ہیں۔ جب پاکستان کی ٹیم نے 2017 چمپئنزٹرافی کے فائنل میں ہندوستان کو ہرایا تھا، اس ٹیم کے گیند بازی کوچ اظہرمحمود ہی تھے۔ تب محمد عامرکی خطرناک گیند بازی سے پاکستان نے فائنل میں ہندوستان کو 158 رنوں پرہی آل آوٹ کردیا تھا۔ اظہرمحمود نے پاکستان کے لئے 164 میچوں میں 162 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2421 رن بھی بنائے ہیں۔
ورلڈ کپ میں ہارکے بعد تبدیلی
ورلڈ کپ 2023 میں شرمناک طریقے سے باہرہونے کے بعد پاکستانی ٹیم میں کئی بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ پہلے بابراعظم سے کپتانی چھین کرشاہین شاہ آفریدی کو ٹی-20 اور شان مسعود کو ٹسٹ کپتان بنایا گیا تھا، لیکن ورلڈ کپ سے ٹھیک پہلے بابراعظم کو پھر سے کپتانی سونپ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم کی فٹنس پربھی کام کیا جا رہا ہے، جس کے لئے پاکستان کی کرکٹ ٹیم فی الحال کاکل آرمی کیمپ میں ٹریننگ کررہی ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے لئے منگل کو ٹیم کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…