بین الاقوامی

Two bomb blasts in Balochistan: پاکستان کے بلوچستان میں دو بم دھماکے، تین افراد ہلاک اور 20 زخمی

کراچی: پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں دو الگ الگ بم دھماکے ہوئے، جن میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے منگل کے روز یہ جانکاری دی۔ پہلے واقعے میں پیر کے روز صوبے کے ضلع کوئٹہ کے علاقے کچلک میں ایک مسجد میں دھماکے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ “جب مسجد میں دھماکہ ہوا اس وقت لوگ مغرب کی نماز ادا کر رہے تھے۔”

عمر فاروق چوک کے قریب ایک بازار میں بم دھماکہ

دوسرے واقعے میں پیر کے روز بلوچستان کے شہر خضدار میں عمر فاروق چوک کے قریب ایک بازار میں بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب بازار میں عید کی خریداری کرنے کے لیے خواتین اور بچوں کی بھیڑ تھی۔

دھماکے میں دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا، ’’دھماکے میں دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو خضدار ٹیچنگ اسپتال پہنچا دیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار دونوں مقامات کی تفتیش کر رہے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمر فاروق چوک اور مسجد کے قریب کھڑی موٹر سائیکلوں میں دیسی ساختہ بم نصب کیے گئے تھے۔ افسر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ موٹر سائیکل میں نصب آئی ای ڈی کو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا گیا تھا۔

 کسی کالعدم تنظیم نے قبول نہیں کی حملے کی ذمہ داری

بلوچستان میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی کالعدم تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ حالانکہ، رواں برس حالیہ ہفتوں کے دوران صوبے میں کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں کی جانب سے متعدد دہشت گرد حملے کیے گئے ہیں جن میں سیکورٹی فورسز اور اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے حال ہی میں بلوچستان کے علاقے مچھ، گوادر بندرگاہ اور تربت میں نیول بیس پر تین بڑے دہشت گرد حملے کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس حملے میں سیکورٹی فورسز نے تقریباً 17 دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

12 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

43 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago