اسپورٹس

Punjab Kings Captaincy Scenario: پھر دھون کی جگہ سیم کرن کو کپتانی کیوں ملی؟ ہنگامہ ہوا تو پنجاب کنگز نے دی وضاحت

پنجاب کنگز کو آئی پی ایل 2024 میں راجستھان رائلز کے ہاتھوں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ میں شکست کے علاوہ ٹیم کی کپتانی  پربھی بحث چھڑگی ۔ پنجاب کے باقاعدہ کپتان شیکھر دھون راجستھان کے خلاف میچ میں زخمی ہو گئے تھے اور ان کی غیر موجودگی میں سیم کرن نے ٹیم کی کمان سنبھالی تھی۔ لیکن آئی پی ایل سے پہلے یہ انکشاف ہوا تھا کہ جیتیش شرما پنجاب کے نائب کپتان ہیں، پھر انہوں نے کپتانی کیوں نہیں سنبھالی؟قابل ذکر بات یہ ہے کہ  آئیے پورا معاملہ جانتے ہیں۔

آئی پی ایل کے آغاز سے قبل کرائے گئے کپتانوں کے فوٹو شوٹ میں پنجاب کے کپتان شیکھر دھون کی جگہ جیتیش شرما نظر آئے تھے ۔جس کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔ جیتیش  شرماکو شیکھر کی غیر موجودگی میں فوٹو شوٹ کے لیے بھیجا گیا تھا۔ تو اب  اس معاملے پر پنجاب کنگز کے ہیڈ آف کرکٹ ڈویلپمنٹ سنجے بنگر نے اس پورے معاملے پر وضاحت دی ہے۔
جیتیش شرما کو نائب کپتان نہیں بنایا گیا تھا

سنجے بنگر نے کہا، “جیتیش شرما کو نائب کپتان نہیں بنایا گیا تھا۔ ایسا اس لیے ہوا کہ وہ ٹورنامنٹ کے آغاز میں کپتان کی میٹنگ کا حصہ تھے۔ سیم کرن کو پہنچنے میں دیر ہو گئی تھی ۔جس کے چلتے وہ ٹریننگ کرنا چاہتا تھا۔ اسی وجہ سےسیم کرن کو سیزن کے آغاز کے لیے چنئی نہیں بھیجا جا سکا تھا۔

کرکٹ ڈویلپمنٹ کے سربراہ نے یہ بھی واضح کیا کہ جیتیش شرما کو کپتان کے فوٹو شوٹ کے لیے کیوں بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے کہا، “جیتیش کو اس لیے بھیجا گیا تھا کیونکہ آئی پی ایل ممبر کو ہدایت تھی کہ ایک کھلاڑی کو اس میں حصہ لینا چاہیے۔ لیکن ہمارے ذہن میں یہ بالکل نہیں تھا کہ وہ نائب کپتان ہوں گے۔ ہم مکمل طور پر واضح تھے کہ ریگولر کپتان کی غیر موجودگی میں سیم کرن ہی کپتان ہوں گے۔

پنجاب میچ میں ملی ہار

پنجاب کو راجستھان رائلز کے خلاف سیزن کی چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب نے 8 وکٹوں پر 147 رنز بنائے تھے۔ پھر ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان رائلز نے 19.5 اوور میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago