انٹرٹینمنٹ

Maidaan Box Office Collection Day 3: ہفتہ کو میدان کی کمائی میں آئی تیزی ، اجے دیوگن کی فلم نے تیسرے دن  کمائےاتنے کروڑ

اجے دیوگن کی فلم میدان 11 اپریل کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کو ناقدین سے مثبت جائزے ملے ہیں ۔ باکس آفس کلیکشن کے لحاظ سے یہ فلم اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ فلم کے تیسرے دن کے کلیکشن میں تیزی آئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم کی اب تک کی کمائی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

تیسرے دن کتنی کمائی ہوگی؟

ساکنلک کے مطابق فلم تیسرے دن 5.50 کروڑ روپے کا کلیکشن کر سکتی ہے۔ ہفتہ کو فلم کی کمائی میں اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد فلم کا کل کلیکشن 15.6 کروڑ ہو جائے گا۔ معلوم ہو کہ فلم کے تیسرے دن کی کلیکشن کے حوالے سے ابھی تک کوئی افیشل اعداد و شمار سامنے نہیں آئے ہیں ۔

فلم  کا دو دن پہلے ایسا رہا حال

فلم نے پہلے دن 4.5 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ دوسرے دن فلم کی کمائی میں کمی دیکھنے میں آئی اور فلم نے صرف 3 کروڑ روپے کمائے۔ اب فلم کو ویک اینڈ کا فائدہ مل رہا ہے اور امیدیں ہیں کہ اتوار کو بھی فلم اچھی کمائی کر سکتی ہے۔

فلم میں پریمانی، گجراج راؤ اور ردرنیل گھوش نے کام کیا ہے۔ فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے دی ہے۔ اس میں اجے دیوگن لیجنڈری فٹ بال کوچ سید عبدالرحیم کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کو بونی کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔ اگر ہم اجے دیوگن کے کام کے ورک فرنٹ پرنظر ڈالیں تو وہ آخری بار شیطان میں نظر آئے تھے۔ اس فلم کو شائقین نے زبردست رسپانس دیا۔ آر مادھون بھی شیطان میں اہم کردار میں تھے۔ اب میدان کے بعد اجے کے ہاتھ میں اور وں میں  کہا ں دم تھا، سنگھم اگین اور ریڈ 2 جیسی فلمیں ہیں۔

اجے کی میدان کی ٹکر اکشے کمار کی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں سے

وہیں اجے کی میدان کی ٹکر اکشے کمار کی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کے ساتھ دیکھنے کو ملی ہے ۔ اکشے  کمار کی فلم کو ناقدین کے اچھے ریو نہیں ملے اور یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص نہیں کر رہی ہے۔ میدان بھی تھوڑی گروتھ کے ساتھ آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jharkhand Election 2024: انڈیا بلاک کا 7 گارنٹیوں والا منشور جاری، 10 لاکھ نوکری اور سرنا دھرم کوڈ کا کیا وعدہ

چھٹی گارنٹی کے تحت تمام بلاکس میں ڈگری کالجز اور تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں…

36 mins ago

Gujarat News: بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا زیر تعمیر پل گرا، ملبے تلے دبے مزدور، ایک کی موت

یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…

1 hour ago

India-Nigeria Strategic Dialogue: ہندوستان اور نائیجیریا نے دوسرے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں انسداد دہشت گردی تعاون کو کیا مضبوط

ہندوستان اور نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں…

1 hour ago

Delhi: مندر میں ایک ہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم، اینٹوں اور پتھروں سے زبردست حملہ

پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی…

1 hour ago

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

2 hours ago