T20 World Cup 2024: آئی پی ایل 2024 کے فوراً بعد کرکٹ مداحوں کو ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کی دھوم دیکھنے کو ملے گی۔ وہیں اب فینس کو ٹیم کے اسکواڈ کا بے صبری سے انتظار ہو رہا ہے۔ فینس جاننا چاہتے ہیں کہ آخراس ٹی-20 عالمی کپ 2024 میں کن کن کھلاڑیوں کو ٹیم انڈیا کے اسکواڈ میں جگہ ملے گی۔ وہیں اب تاریخ سامنے آگئی ہے، جس دن آئندہ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم انڈیا کے اسکواڈ کا اعلان ہونے والا ہے۔
اس دن ہوگا ٹیم انڈیا کا اعلان
آئی پی ایل 2024 اس بارہندوستانی کھلاڑیوں کے لئے کافی خاص ہے، جس کھلاڑی کی کارکردگی اس سیزن میں اچھی رہے گی، بی سی سی آئی سلیکٹرس اس کو آگے ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کے لئے ٹیم انڈیا میں موقع دے سکتے ہیں۔ اس بارآئی پی ایل پربی سی سی آئی سلیکٹروں کی بھی نظریں بنی ہوئی ہیں۔ اب ٹی-20 عالمی کپ 2024 کے لئے ٹیم انڈیا کے اسکواڈ کا اعلان ہونے کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس ماہ کے آخرمیں ٹیم کا اعلان ہونے کی امید ہے۔ واضح رہے کہ جہاں ٹیموں کو یکم مئی تک فہرست جمع کرنی ہوگی۔ وہیں انہیں 25 مئی تک اپنی ٹیم میں تبدیلی کرنے کی اجازت ہوگی۔ پی ٹی آئی کے مطابق، ٹیم انڈیا کے کچھ کھلاڑی 19 مئی کو آئی پی ایل کے لیگ مرحلے کے اختتام کے فوراً بعد نیویارک کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔ وہ کھلاڑی جن کی ٹیمیں آخری-4 کے لئے کوالیفائی نہیں کرپائیں گی، وہ جلدی جائیں گے۔ جیسا کہ گزشتہ ڈبلیو ٹی سی فائنل کے دوران ہوا تھا۔
وراٹ کوہلی اوررشبھ پنت پر رہے گی نظریں
اس بارٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے لئے ٹیم انڈیا اسکواڈ میں وراٹ کوہلی اوروکٹ کیپربلے باز رشبھ پنت پرفینس کی نظریں مرکوز ہیں۔ وراٹ کوہلی سے متعلق آئی پی ایل 2024 سے پہلے جانکاری سامنے آئی تھی کہ اگرآئی پی ایل 2024 میں وراٹ کوہلی کی کارکردگی شانداررہتی ہے تو ان کو ٹی-20 ورلڈ کپ کےلئے ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ رشبھ پنت کی تقریباً 14 ماہ کے بعد کرکٹ میدان پرواپسی ہوئی ہے۔ ایسے میں ان کی کارکردگی بھی ٹی-20 ورلڈ کپ کے لحاظ سے کافی اہم رہنے والا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…