اسپورٹس

IPL 2024: حیدرآباد نے رقم کی تاریخ، لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف 10 وکٹ سے مقابلہ جیت کر بنا دیئے کئی ریکارڈ

IPL 2024: آئی پی ایل کے 57ویں مقابلے میں سن رائزرس حیدرآباد نے لکھنوسپرجائنٹس کو10 وکٹ سے شکست دی۔ ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے اتری لکھنوسپرجائنٹس نے 20 اوور میں 4 وکٹ گنواکر 165 رن بنائے۔ جواب میں حیدرآباد نے 9.4 اوور میں ہدف کو حاصل کرلیا۔ حیدرآباد کے سلامی بلے بازوں نے آتے ہی لکھنو کے گیند بازوں کی کلاس لگائی۔ ابھیشیک شرما اورٹریوس ہیڈ نے لکھنوسپرجائنٹس کے گیند بازوں کی خوب دھنائی کی اورپاورپلے میں 107 رن ٹھوک دیئے۔ یہ پاورپلے میں بنا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے پہلے اسی سیزن میں سن رائزرس حیدرآباد نے دہلی کیپٹلس کے خلاف پہلے 6 اوورمیں 125 رن بنائے تھے۔

حیدرآباد نے رقم کی تاریخ

حیدرآباد آئی پی ایل میں پاورپلے میں 2 بار100 سے زیادہ اسکوربنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے علاوہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے 2017 میں آرسی بی کے خلاف پاورپلے میں 105 رن بنائے تھے۔ 2014 میں چنئی سپرکنگس نے پنجاب کنگس کے خلاف 100 اور اسی سیزن پنجاب کنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف پاورپلے میں 93 رن بنائے۔

ابھیشیک شرما نے 16 گیندوں میں لگائی نصف سنچری

حیدرآباد کی طرف سے ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پرناٹ آوٹ 75 رن بنائے۔ اپنی اس اننگ میں انہوں نے 8 چوکے اور6 چھکے لگائے۔ وہیں ٹریوس ہیڈ نے 30 گیندوں پرناٹ آوٹ 89 رن بنادیئے۔ اس دوران ان کے بلے سے 8 چوکے اور8 چھکے نکلے۔ ابھیشیک شرما نے مقابلے میں 16 گیندوں پراپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی وہ حیدرآباد کی طرف سے مشترکہ طور پر سب سے تیز نصف سنچری لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے ٹریوس ہیڈ نے اسی سیزن میں دہلی کیپٹلس، لکھنوسپرجائنٹس اورممبئی انڈینس کے خلاف 16 گیندوں میں یہ کارنامہ کیا تھا۔

ایسا کرنے والی پہلی ٹیم بنی سن رائزرس حیدرآباد

حیدرآباد آئی پی ایل میں 160 سے زیادہ رنوں کے ہدف کو 10 اوورسے پہلے حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد کی آئی پی ایل میں 10 وکٹ سے یہ تیسری جیت ہے۔ وہ آئی پی ایل میں دوسری سب سے زیادہ بار10 وکٹ سے میچ جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے پہلے آرسی بی نے 4 بار 10 وکٹ سے مقابلے کو اپنے نام کیا ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی انڈینس اورچنئی سپرکنگس نے 2-2 باریہ حصولیابی حاصل کی ہے۔

ہیڈ نے 16 گیندوں پرلگائی نصف سنچری

ٹریوس ہیڈ نے لکھنو کے خلاف 16 گیندوں پرنصف سنچری لگائی۔ اس کے ساتھ ہی وہ آئی پی ایل میں مشترکہ طورپرسب سے زیادہ بار20 سے کم گیندوں میں نصف سنچری لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے جیک فریجرمیک گرک نے 3-3 بار20 سے کم گیندوں میں آئی پی ایل کی نصف سنچری مکمل کی ہے۔ ان کے علاوہ سنیل نرائن، کیرون پولارڈ، ایشان کشن اورکے ایل راہل نے 2-2 بارآئی پی ایل میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

حیدرآباد نے بنایا ایک اور ریکارڈ

حیدرآباد نے 9.4 اوورمیں ہی مقابلے کو جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے ایک اورریکارڈ اپنے نام کیا۔ سن رائزرس حیدرآباد لیگ میں سب سے زیادہ گیندیں (62 رن) باقی رہتے ہوئے 100 سے زیادہ ہدف والے مقابلے جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے پہلے دہلی کیپٹلس نے 2022 میں پنجاب کنگس کے خلاف 57 گیند باقی رہتے ہوئے اورڈکن چارجرس نے 2008 میں ممبئی انڈینس کے خلاف 48 گیند باقی رہتے ہوئے مقابلے کوجیت لیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

11 hours ago