اسپورٹس

South Africa Squad: جنوبی افریقہ نے ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کیا ٹیم کا اعلان ،کا گیسو ربادا کو نہیں ملی جگہ

ہندوستانی ٹیم 7 سے 14 نومبر تک چار میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ اس دورے کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم کے اسٹار تیز گیند باز کا گیسو ربادا کو اس سیریز میں جگہ نہیں ملی ہے ۔ ایڈن مارکرم کو چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کپتانی سونپی گئی ہے۔

اس ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم انڈیا نے پہلے ہی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سوریہ کمار یادو اس دورے میں ٹیم انڈیا کے کپتان کے طور پر نظر آئیں گے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے بعد سے، سوریا ٹیم انڈیا کے ٹی 20 کپتان کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے۔ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 02 نومبر کو ختم ہوگا۔ ربادا اس ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہیں اور شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں جاری آئی سی سی رینکنگ میں ربادا ٹیسٹ میں نمبر ون گیند باز کے طورپرابھرے ہیں ۔ لیکن انہیں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں کیا گیا۔

ایڈن مارکرم بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی افریقہ کی قیادت کر رہے ہیں اور انہیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے افریقہ کا کپتان بھی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ پرانے اور تجربہ کار کھلاڑی جیسے ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج اور ڈیوڈ ملر بھی ٹیم میں نظر آئے۔

ہندوستان  کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم

ایڈن مارکرم (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، جیرالڈ کوئٹزی، ڈونووین فریرا، ریزا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، پیٹرک کروگر، کیشو مہاراج، ڈیوڈ ملر، میہالی میپونگوانا، نقابا پیٹر، ریان رکیلٹن، اینڈائل اسٹیبلین، ٹرائی سیمیلنس۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

22 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

53 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago