بھوپال کے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن احاطے میں ایک کارمیں شراب پی رہے لوگوں کوروکنے کی کوشش کرنے پرایک جی آرپی سپاہی کی بری طرح پٹائی کی گئی اوراس کی وردی پھاڑدی گئی۔ حادثہ کا ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگیا ہے، جس میں ایک سپاہی کی پٹائی کے بعد پھٹی ہوئی وردی میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ آپ کوبتادیں کہ کملاپتی ریلوے اسٹیشن پرایک مسلم ہیڈ کانسٹبل نذردولت خان کی بری طرح سے پٹائی صرف اس لئے کی گئی کیونکہ وہ مسلمان تھا۔ جی آرپی پولیس نے حادثہ میں معاملہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ وہیں، اب اس معاملے سے متعلق کانگریس نے برہمی کا اظہارکیا ہے۔
کانگریس ترجمان سپریا شری نیت نے کہا، ’’بھوپال میں ریلوے اسٹیشن کے باہرگاڑی میں کچھ لوگ شراب پی رہے تھے۔ جب کانسٹبل دولت خان نے انہیں وہاں سے ہٹنے کوکہا تویہ غنڈے دولت خان کو پیٹنے لگے اورجب دوسرے کانسٹبل کمل اپنے ساتھی کو بچانے کے لئے آئے تب غنڈوں نے کہا کہ تم ہندو ہو، ہٹ جاؤ۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’یہ حال ہے اس ملک کا، جن غنڈوں کی پولیس کو دیکھ کرروح کانپنی چاہئے وہ ایک پولیس والے کو پیٹ رہے ہیں۔ ان جاہلوں کی اتنی ہمت صرف اس لئے کیونکہ پولیس والا مسلمان تھا۔‘‘
اس حادثہ پر پولیس نے کیا کہا؟
وہیں، اس حادثہ سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کے بعد ایس یووی میں سوارہوکربھاگنے والے تین سے چارلوگوں کی پہچان ابھی نہیں ہوپائی ہے۔ ایس یو وی کے رجسٹریشن نمبرکی بنیاد پرملزمین کوجلد ہی پکڑلیا جائے گا۔ ویڈیو میں پٹتے ہوئے نظرآرہے ہیڈ کانسٹبل سمیت کچھ پولیس اہلکارآدھی رات کے آس پاس گشت کررہے تھے۔ کار میں شراب پی رہے لوگوں کودیکھ کر پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا۔ تنازعہ شروع ہوگیا اورکارمیں سوارنوجوانوں نے پولیس اہلکاروں کو پیٹنا شروع کردیا۔ جب دیگرپولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤکرنے کی کوشش کی تو شرابی نوجوانوں نے انہیں روک دیا۔ ریلوے اسٹیشن کے باہراحاطے میں کچھ دیرتک یہ واقعہ چلتا رہا۔
کلیدی ملزم ہے فرار
پورے حادثہ کی ویڈیوریکارڈنگ کی گئی اورکچھ ہی دیرمیں یہ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔ بعد میں پیٹے گئے ہیڈ کانسٹبل کی شکایت پر معاملہ درج کیا گیا۔ موقع سے ایک نوجوان کوپکڑلیا گیا ہے، جبکہ اہم ملزم فرارہوگیا اورپولیس نے اسے جلد ہی پکڑنے کا دعویٰ کیا۔ سوشل میڈیا پر حادثہ کے وائرل ہونے کے بعد سینئرپولیس افسران نے معاملے کا ازخود نوٹس لیا اورفرارملزمین کوجلد ہی پکڑنے کی ہدایت دی۔
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…