قومی

CM Omar Abdullah Speech in JK Assembly: جموں وکشمیر اسمبلی میں جذباتی ہوئے عمر عبداللہ، کہا- بندوق سے دہشت گردی کنٹرول ہوگا، ختم نہیں

جموں وکشمیرکے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر خصوصی اسمبلی سیشن میں وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے مہلوکین کوخراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم بندوق کے ذریعہ دہشت گردی کو کنٹرول کرسکتے ہیں، لیکن اس کوختم نہیں کرسکتے ہیں۔ یہ ختم تب ہوگا جب لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے اورآج لگتا ہے کہ لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اپنے خطاب کے دوران اس حملے میں مارے گئے سبھی 26 سیاحوں کے نام لئے۔ انہوں نے کہا کہ شمال سے لے کرجنوب تک اورمشرق سے لے کرمغرب تک، اروناچل سے لے کرگجرات تک، جموں وکشمیرسے کیرلا تک اوربیچ کی تمام ریاستیں پورا ملک اس حملے کی لپیٹ میں آیا ہے۔ جموں وکشمیرمیں یہ پہلا حملہ نہیں ہے، لیکن درمیان کا ایک ایسا وقت آیا تھا کہ یہ حملے رک گئے تھے۔ اسی کے بعد پہلگام کا یہ حملہ 21 سال کے بعد اتنا بڑا حملہ ہوا ہے۔

جموں وکشمیر کی سیکورٹی کی ذمہ داری ہماری نہیں ہے: عمرعبداللہ

عمرعبداللہ نے کہا کہ ہمیں لگ رہا تھا کہ جو پہلے دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں، یہ ہماری تاریخ ہے، لیکن پہلگام میں جودہشت گردانہ حملہ ہوا، بدقسمتی سے اس نے وہ حالات پیدا کردیئے ہیں، جب ہمیں لگ رہا ہے کہ پتہ نہیں دوسرا حملہ کہاں ہوگا۔ 26 لوگوں کوہم نے جب خراج عقیدت پیش کیا تومیرے پاس الفاظ نہیں ہے کہ کیا کہوں، ان کے گھروالوں سے معافی مانگوں، یہ جانتے ہوئے کہ جموں وکشمیرکی سیکورٹی جموں وکشمیرکے لوگوں کے ذریعہ منتخب کی گئی حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے، لیکن آج میں یہاں سے جموں وکشمیرکی مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں کے سیاحتی وزیرہونے کی ذمہ داری کے ناطے ہم نے ان لوگوں کودعوت دی تھی کہ آپ جموں وکشمیرآئیں، لیکن واپس نہیں بھیج پایا۔ میں ان لوگوں سے معافی تک نہیں مانگ پایا۔ میں ان لوگوں کوکیا کہوں، جنہوں نے اپنے والد کوخون میں لپٹا ہوا دیکھا۔ اس نے نیوی افسرکی بیوہ کوجس کی شادی ہوئے ہی چند دن ہوئے تھے۔

حملے نے ہمیں اندرسے کھوکھلا کردیا: وزیراعلیٰ 

 لوگوں کا درد بیان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ آئے، جنہوں نے میرے سے پوچھا کہ ہمارا قصورکیا تھا، ہم یہاں پرچھٹی منانے آئے تھے، لیکن اب زندگی بھرہمیں اس پہلگام حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ جن لوگوں نے یہ کیا، کہنے کویہ کہتے ہیں کہ ہماری بھلائی کے لئے کیا، کیا ہم ن نے ان کوکہا تھا کہ ہم یہ چاہتے ہیں، کیا یہ ہماری اجازت سے ہوا، ہم میں سے کوئی بھی اس دہشت گردانہ حملے کے ساتھ نہیں ہے۔ اس حملے نے ہمیں اندرسے کھوکھلا کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہت مشکل ہے ان حالات میں روشنی تلاش کرنا، پہلی بار26 سال میں میں نے جموں وکشمیر میں اس طریقے سے لوگوں کو باہرآتے ہوئے دیکھا ہے اورلوگ باہردہشت گردی کے خلاف باہرآئے۔ شاید ایسا کوئی گاؤں ہو، جہاں پراس دہشت گردانہ حملے کی مذمت نہ ہوئی ہو۔ دہشت گردی کا خاتمہ تب ہوگا جب لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے۔ اس حملے کے بعد جامع مسجد میں دومنٹ کی خاموشی اختیارکی گئی اورمسجد میں خاموشی کا مطلب کیا ہے، یہ ہم سمجھتے ہیں۔

ریاست کے درجہ سے متعلق عمرعبداللہ نے کہا؟

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کشمیرکے باشندہ عادل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عادل نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیرسیاحوں کی جان بچانے کے لئے اپنی جان دے دی۔ جموں وکشمیرکی سیکورٹی منتخب حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے، لیکن میں یہ موقع استعمال کر کے ریاست کے درجہ کا مطالبہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا، مکمل ریاست کے درجہ کی بات ہم کریں گے، لیکن ابھی موقع نہیں ہے۔ ہم اس دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اوران اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، جنہوں نے اپنوں کوکھویا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Students in Chennai welcomed PM Modi: چنئی میں طلبہ نے کیا وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال، ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا لیا عزم

وزیر اعظم نریندر مودی جے گوپال گاروڈیا ہندو ودیالیہ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ہوئے…

36 minutes ago

Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں موسم کا بدلا مزاج، تیز ہواؤں سے ملی راحت، جلد دستک دے سکتی ہے سردی

بادلوں کی آمد و رفت اور تیز ہواؤں سے گرمی اور حبس میں کمی، 15…

1 hour ago

Adani’s Kutch Copper Plans: اڈانی کی کَچھ کاپر کا بڑا توسیعی منصوبہ، تانبے کی اسمیلٹنگ صلاحیت دوگنی کرکے 10 لاکھ ٹن سالانہ کرنے کی تیاری

کمپنی کا مقصد ہندوستان میں تانبے کی پیداوار بڑھانا، 115 میگاواٹ قابل تجدید توانائی شامل…

2 hours ago

Nepal Budhi Gandaki Flood: نیپال میں پھر بحران، بوڑھی گنڈک ندی میں سیلاب سے یوپی اور بہار تک خطرہ، کئی پل بہے، 10 افراد لاپتہ

نیپال کے گورکھا ضلع میں بوڑھی گنڈک ندی میں اچانک شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ…

2 hours ago