اسپورٹس

MI vs LSG IPL 2025: ‘کیا یہ تمہاری ہو م ٹیم ہے’، روہت شرما نے اس کھلاڑی کو بری طرح ‘روسٹ’ کیا، ویڈیو وائرل

آئی پی ایل 2025 میں آج ڈبل ہیڈر کا پہلا میچ ممبئی انڈینز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہاردک پانڈیا اور رشبھ پنت بطور کپتان آمنے سامنے ہوں گے۔ اس میچ سے پہلے پریکٹس کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں روہت شرما لکھنؤ کے کھلاڑی شاردول ٹھاکر کوروسٹ کررہے رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو ممبئی انڈینز نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ اس میں شاردول ٹھاکر پریکٹس کے لیے آ رہے ہیں، تو ظہیر خان کے ساتھ بیٹھے روہت شرما نے شاردول سے کہا، “کیا ہو، تم اتنی دیر سے آ رہے ہو، کیا یہ تمہاری ہوم ٹیم ہے؟” شاردول ٹھاکر کو آئی پی ایل 2025 میں کسی ٹیم نے نہیں خریدا تھا لیکن ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے لکھنؤ نے شاردول کو زخمی کھلاڑی کی جگہ اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔

ممبئی بمقابلہ لکھنؤ جنگ دلچسپ

آخری بار دونوں ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، لکھنؤ سپر جائنٹس نے ممبئی انڈینز کو 12 رنز سے شکست دی تھی۔ آج ممبئی انڈینز اس شکست کا بدلہ لینے کی نیت سے کھیلے گی۔ جو بھی ٹیم جیتے گی وہ ٹاپ 4 میں آئے گی۔ فی الحال ممبئی نے 9 میں سے 5 میچ جیتے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں پوزیشن پر ہے۔ لکھنؤ نے بھی 9 میں سے 5 میچ جیتے ہیں، وہ چھٹے نمبر پر ہے۔

روہت شرما فارم میں واپس

روہت شرما کو اپنی خراب فارم کی وجہ سے تنقید کا سامنا تھا، لیکن اب انہوں نے اپنی فارم دوبارہ حاصل کر لی ہے۔ پہلے 6 میچوں میں کل 82 رنز بنانے والے روہت نے آخری دو میچوں میں نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ انہوں نے چنئی کے خلاف 76 اور سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 70 رنز بنائے۔

اگر ہم ممبئی انڈینز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان ہونے والے ریکارڈ کے بارے میں بات کریں تو ایسا لگتا ہے کہ لکھنؤ کا ہاتھ اوپر ہے۔ اب تک کھیلے گئے 7 میچوں میں ممبئی انڈینز صرف ایک بار جیتی ہے ،جب کہ لکھنؤ نے ممبئی کو 6 بار شکست دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

8 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

9 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

9 hours ago