بی سی سی آئی نے شبمن گل کی انجری کے حوالے سے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسپتال میں ہیں۔ شبمن گل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں، اب اس ٹیم کی کپتانی ریشبھ پنت کر رہے ہیں۔ ٹسٹ کے دوسرے دن بیٹنگ کے دوران گل کو گردن میں درد ہوا ،جس کے بعد وہ ریٹائر ہرٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گے۔
شبمن گل کی انجری پر بی سی سی آئی کاباضابطہ بیان
بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا، “کپتان شبمن گل کولکتہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن گردن میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ انہیں دن کے کھیل کے بعد تشخیص کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔ وہ اس وقت اسپتال میں ہیں۔ وہ پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی کررہی ہے ۔”
ٹیم انڈیا مضبوط پوزیشن میں
کولکتہ ٹیسٹ میں ٹیمبا باوما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 159 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جسپریت بمراہ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت کو پہلی اننگز میں صرف 30 رنز کی برتری حاصل ہوئی، اور وہ 189 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ پہلی اننگز میں بھارت کے لیے کے ایل راہل (39) نے سب سے زیادہ رنز بنائے، جب کہ سائمن ہارمر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے دن رویندرا جدیجا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے دن کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے 93 رنز بنا لیے تھے، لیکن ان کی سات وکٹیں گر چکی تھیں۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ جنوبی افریقہ بھارت کے لیے کیا ہدف رکھتا ہے۔ اب تک ٹیم انڈیا کا پلڑا بھاری ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…