قومی

Tej Pratap warns on Family Dispute: لالو خاندان میں اختلاف ہوئے شدید، بہن روہنی آچاریہ کی بے عزتی پر بھائی تیج پرتاب کی سخت تنبیہ، ’’جے چندوں‘‘ کو کیا خبردار

بہار اسمبلی انتخابات میں مہاگٹھ بندھن کی کراری شکست کے بعد لالو خاندان میں علانیہ اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے اچانک سیاست اور خاندان دونوں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا الزام ہے کہ اس فیصلے کے پیچھے تیجسوی یادو کے قریبی مشیر سنجے یادو اور رمیز کا ہاتھ ہے۔ روہنی کے اس انکشاف کے بعد ان کے بھائی تیج پرتاب یادو بھی میدان میں آگئے ہیں۔

تیج پرتاب کی سخت وارننگ

تیج پرتاب نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے خلاف ہونے والی بے عزتی کو برداشت کر لیا، مگر بہن کی توہین کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ سوشل میڈیا پر سخت لہجے میں لکھا کہ ’’سن لو جے چندو، اگر خاندان پر وار کرو گے تو بہار کی عوام تمہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ روہنی کے چپل اٹھانے کے واقعے نے انہیں اندر سے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور کچھ لوگ تیجسوی کی سمجھ پر پردہ ڈال رہے ہیں۔

لالو پرساد یادو کو پیغام

تیج پرتاب نے اپنے والد اور آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کو بھی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’پتا جی، بس ایک اشارہ کر دیجیے، بہار کی عوام ان جے چندوں کو سبق سکھا دے گی۔‘‘ انہوں نے کہا یہ لڑائی کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ خاندان کی عزت، بیٹی کی حرمت اور بہار کے وقار کی جنگ ہے۔

روہنی آچاریہ کا اعلان

اس سے قبل روہنی آچاریہ نے دیر شب سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ سیاست اور خاندان دونوں سے الگ ہو رہی ہیں۔  روہنی نے اپنے جذباتی پوسٹ میں لکھا: ’’اکل ایک بیٹی، ایک بہن، ایک شادی شدہ عورت، ایک ماں کی تذلیل کی گئی، غلیظ گالیاں دی گئیں، مارنے کے لیے چپل اٹھایا گیا۔ میں نے اپنی عزت نفس سے سمجھوتہ نہیں کیا، سچائی کو کسی کے حوالے نہیں کیا اور صرف اسی وجہ سے مجھے ذلت برداشت کرنی پڑی۔ گزشتہ روز ایک بیٹی اپنے روتے ماں-باپ بہنوں کو چھوڑآئی۔ مجھ سے میرا مائیکا چھڑوایا گیا… مجھے یتیم کر دیا گیا…. آپ سب میرے راستے پر کبھی نہ چلیں۔ کسی گھر میں روہنی جیسی بیٹی – بہن پیدانہ ہو۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ سنجے یادو اور رمیز نے انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا اور وہ تمام الزام اپنے اوپر لے رہی ہیں۔ روہنی نے رابڑی دیوی کی رہائش بھی چھوڑ دی اور میڈیا سے گفتگو میں کہا: ’’میرا کوئی خاندان نہیں ہے، انہوں نے ہی مجھے گھر سے نکال دیا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

49 minutes ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

1 hour ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

11 hours ago