انٹرٹینمنٹ

Varanasi event: مہیش بابو اور آپ کی خوبصورت فیملی نے مجھے ایسا محسوس کرایا کہ حیدرآباد میرا گھر ہے- پریانکا چوپڑا ہوئیں جذباتی

جنوبی ہند کے مشہور فلمساز ایس ایس راجامولی نے کل حیدرآباد میں ایک شاندار “گلوبیٹروٹر” پروگرام کی میزبانی کی، جس میں مہیش بابو اور پرینکا چوپڑا کی فلم “وارنسی” کے ٹائٹل کا انکشاف ۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ  مسلسل بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ کوئی مہیش بابو کی تعریف کرتے ہوئے نظر آیا، تو کوئی پرینکا چوپڑا کے دیسی روپ  پر فدا ہوا ۔ پرینکا نے سفید لہنگا میں تقریب میں شاندار انٹری دی۔ اداکارہ نے اسٹیج پر اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا اور حیدرآباد کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا۔

میں واپس آ کر بہت خوش ہوں – پریانکا چوپڑا

فلم کی صف اول کی خاتون پرینکا چوپڑا نے راجامولی کی فلم ’وارنسی‘ کے لانچ ایونٹ میں دیسی انداز میں انٹری دی۔ انہوں نے بھاری ورک والا سفید لہنگا پہنا تھا۔ اداکارہ نے مماثل زیورات، بالوں میں چوٹی اور ماتھے پر بندی کے ساتھ ایک الگ اندازمیں نظرآرہیں تھیں۔ پرینکا نے پہلے ہاتھ جوڑ کر اسٹیج پر موجود مشہور شخصیات اور سامعین کا استقبال کیا اور پھر کہا، ‘یہ وہ سرزمین ہے جہاں واپس آکر میں بہت خوش ہوں، تیلگو سنیما میں کام کرنے کا سب سے زیادہ مزہ تب آتا ہے، جب آپ انڈسٹری کے عظیم لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔’

پرینکا نے مہیش بابو کا شکریہ ادا کیا

“وارنسی”  کے ذریعہ چھ سال بعد پریانکا چوپڑا کی ہندوستانی سنیما میں واپسی ہورہی ہے ۔ یہ فلم اداکارہ اوران کے مداحوں کے لیے بہت خاص ہے۔ اس فلم میں پرینکا کے ساتھ ساؤتھ سنیما کے پرنس مہیش بابو مرکزی کردار میں ہیں، جو فلم میں ایک طاقتور کردار ادا کریں گے۔ پرینکا نے تقریب میں مہیش بابو کی تعریف کی۔ اداکارہ نے کہا کہ آپ اور آپ کی خوبصورت فیملی نمرتا اور ستارہ نے مجھے ایسا محسوس کرایا کہ حیدرآباد میرا گھر ہے۔ اس کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

پرینکا نے یہ وعدہ اپنے مداحوں سے کیا

پرینکا چوپڑا نے “وارنسی” تقریب میں مداحوں کے ساتھ زیادہ تر ہندی میں بات کی۔ لہذا، اداکارہ نے ان سے وعدہ کیا، انہوں نے کہا، ‘ابھی میں تیلگو نہیں آتی، لیکن میں وعدہ کرتی ہوں کہ اگلی بار جب میں یہاں آؤں گی تو میں تیلگو بولتی نظر آؤں گی۔’

پرینکا چوپڑا نے پرتھوی راج کے بارے میں  کہی یہ بات

’وارنسی‘ تقریب میں پریانکا چوپڑا نے فلم میں ولن کا کردار ادا کرنے والے مقبول اسٹار پرتھوی راج کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا، وہ فلم میں بہت ڈراونا ہے، لیکن حقیقی زندگی میں، وہ بہت ہی شریف انسان ہے۔

پرینکا کی ’وارنسی‘ کب  ہوگی ریلیز ؟

فلم “وارنسی” کی بات کریں تو یہ 2027 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں مہیش بابو نے رودرا کا کردار ادا کیا ہے، اور پریانکا چوپڑا نے منداکنی کا کردار ادا کیا ہے۔ اداکارہ کا فلم کی پہلی جھلک بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں وہ پیلی ساڑھی پہنے اور بندوق تھامے ایکشن میں نظر آ رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

10 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

10 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

10 hours ago