اسپورٹس

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی-20 سیریز کی شروعات سے ٹھیک 24 گھنٹے پہلے ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ گوالیئرمیں اتوار 6 اکتوبر سے ہونے والے مقابلے سے پہلے ٹیم انڈیا کو آل راونڈرشیوم دوبے چوٹ کے سبب باہرہوگئے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کے روز ایک پریس ریلیزمیں شیوم دوبے کی چوٹ کی جانکاری دی اوربتایا کہ وہ تین میچوں کی سیریزسے باہرہوگئے ہیں۔ بورڈ نے بتایا کہ شیوم دوبے کو پیٹھ میں تکلیف ہے، جس کی وجہ سے وہ سیریز میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔

کب اورکیسے لگی چوٹ؟ نہیں ملا جواب

حالانکہ بی سی سی آئی نے یہ نہیں بتایا کہ شیوم دوبے کو یہ چوٹ کب اورکیسے لگی؟ ساتھ ہی فی الحال اس کی بھی جانکاری نہیں ہے کہ یہ کتنی سنگین ہے؟ ابھی تک ٹیم انڈیا کے ساتھ ہی گوالیئرمیں موجود تھے اور پریکٹس میں حصہ لے رہے تھے۔ ضوابط کے مطابق، بی سی سی آئی کے سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہونے کے سبب شیوم دوبے نیشنل کرکٹ اکاڈمی میں میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں فٹنس پرکام کریں گے۔

حال ہی میں ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم انڈیا کا حصہ رہے شیوم دوبے سری لنکا دورے پر بھی ٹیم انڈیا کا حصہ تھے، لیکن وہاں وہ کچھ خاص نہیں کرپائے تھے۔ اس کے باوجود انہیں ٹیم میں جگہ ملی تھی۔ گزشتہ ماہ ہی شیوم دوبے نے دلیپ ٹرافی کے ایک میچ میں بھی حصہ لیا تھا، جہاں وہ 2 اننگوں میں صرف 34 رن بناسکے تھے۔ ایسے میں ان کا حالیہ فارم ٹیم انڈیا کے تشویش کی وجہ بن رہی تھی۔

تلک ورما کو ملا موقع

سلیکشن کمیٹی نے شیوم دوبے کی جگہ بائیں ہاتھ کے ہی نوجوان بلے باز تلک ورما کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ تلک ورما کو شروعات میں ٹیم میں نہ منتخب کئے جانے پرحیرانی کا اظہارکیا گیا تھا، لیکن اب ان کی واپسی ہوگئی ہے۔ 21 سال کے تلک ورما کو اس سے پہلے سری لنکا دورے کے لئے بھی نہیں منتخب کیا گیا تھا، لیکن تب ان کی فٹنس اس کی وجہ بنی تھی۔ اس بلے باز نے ٹیم انڈیا کے لئے اپنا گزشتہ مقابلہ اس سال جنوری میں افغانستان کے خلاف کھیلا تھا۔ وہیں حال ہی میں دلیپ ٹرافی میں انہوں نے دو میچ کھیلے، جس میں ایک سنچری بھی لگائی۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

34 minutes ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

1 hour ago

Shashi Tharoor On Union Budget 2025: ‘ جن کے پاس نوکری نہیں ہے ان کے لیے بجٹ میں کیا ہے؟’ ششی تھرور نے بجٹ پر ایسا کیوں کہا؟

ششی تھرور نے کہا، 'مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کٹوتی اچھی بات ہو سکتی…

3 hours ago