ہماچل پردیش میں شملہ کی ایک عدالت نے ہفتہ (5 اکتوبر) کو سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔ میونسپل کمشنر کی عدالت نے یہ فیصلہ دیا ہے۔ انہوں نے دو ماہ کے اندردوسری، تیسری اورچوتھی منزل کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ قدم شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی مسجد کی مبینہ غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کے حکم کے بعد اٹھایا گیا ہے، جومقامی باشندوں کے ذریعہ عمارت کی تعمیرات میں خلاف ورزیوں سے متعلق میں اٹھائے گئے قانونی جدوجہد کے بعد اٹھایا گیا تھا۔
وقف بورڈ کی نمائندگی کرنے والے وکیل بی ایس ٹھاکر نے تصدیق کی کہ عدالت نے مسجد کمیٹی کو دو ماہ کی مدت کے اندراپنے خرچ پراوپرکی تین منزل کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔ بی ایس ٹھاکرنے کہا کہ وقت آنے پرعمارت کے باقی حصے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ سماعت کی آئندہ تاریخ 21 دسمبر ہے۔
انہدامی کارروائی پرعمل
مسجد کمیٹی نے انہدامی کارروائی کے حکم پرعمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وقف بورڈ نے پہلے مسجد تعمیر کو درست قراردیا تھا۔ بورڈ کا کہنا تھا کہ مسجد تعمیر میں ضوابط پرمناسب عمل کیا گیا ہے، لیکن عدالت میں اس کے دعوے سے متعلق دستاویزکو قبول نہیں کیا جاسکا۔ ہماچل پردیش وقف بورڈ نے شملہ کی ایک عدالت میں کہا تھا کہ سنجولی کالونی میں واقع مسجد اس کی زمین پرہے، لیکن اسے نہیں معلوم کہ اضافی چارمنزل کی تعمیرکس نے کی۔
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…