قومی

‘Sacked’ teachers in West Bengal to protest: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملازمت کھونے والے اساتذہ نے کیا احتجاج کا اعلان، متبادل ملازمت کا مطالبہ کیا

مغربی بنگال کے سرکاری اسکولوں میں 25,700 اساتذہ کو برطرف کرنے کے کولکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ کے ذریعے بھی برقرار رکھے جانے کے دو دن بعد ملازمتیں کھونے والے افراد نے اعلان کیا ہے کہ وہ21 اپریل کو سکریٹریٹ نبنّا کا گھیراؤ کریں گے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد برطرف اساتذہ کولکاتا کے شاہد مینار گراؤنڈ میں جمع ہوئے اور ان میں سے بہت سے یہ کہتے ہوئے رو پڑے کہ اس فیصلے نے انھیں غیر یقینی صورت حال میں ڈال دیا ہے۔

بروئی پور کے ایک سرکاری اسکول میں ملازم سوپرنیا منڈل نے کہا ’’ہم نے 21 اپریل کو نبنّا ابھیان بلایا ہے اور فوری طور پر ہمیں دوسری ملازمتیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہمارے خاندان پریشان ہو گئے ہیں۔ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد افسردہ ہوں، ہمیں نوکریوں کی اشد ضرورت ہے اور ہم اپنی وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے لیے کچھ کریں۔‘‘

اپوزین نے ممتا بنرجی کو بنایا نشانہ

سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ان اساتذہ کو تعاون کا یقین دلایا جن کی تقرری کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ممتا بنرجی نے ایک ہنگامی میٹنگ کے بعد کہا ’’میں ججز کا احترام کرتی ہوں، لیکن انسانی ہمدردی کے نقطۂ نظر سے اس فیصلے کو قبول کرنے سے قاصر ہوں۔‘‘ وہیں اپوزیشن پارٹی کے لیڈروں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی حکومت نے مستحق اور غیر مستحق امیدواروں کے درمیان فرق کرنے میں ایک سال کا وقت لگا دیا ہے اور ایسا کرنے میں ناکامی نے ہزاروں لوگوں کا مستقبل غیر یقینی بنا دیا ہے۔

بی جے پی لیڈر شوبیندو ادھیکاری نے کہا ’’بہت سے حق دار امیدوار بھی اس گھوٹالے کے سبب نقصان اٹھا رہے ہیں۔ اگر بھرتی کے عمل میں جمہوری شفافیت نہ ہو تو یہ طے کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ کون اس گھوٹالے کا حصہ ہے اور کون واقعی حق دار ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ حقیقی امیدوار بھی حکومت کی بدعنوانی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال کا اسکول بھرتی گھوٹالہ جولائی 2022 میں سابق وزیر تعلیم پارتھ چٹرجی کی گرفتاری کے ساتھ منظر عام پر آیا۔ ریاستی محکمہ تعلیم اور اسکول سروس کمیشن کے کئی افسران کو اس گھوٹالے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Suchika Tariyal Makes History: ایشین گیمز 2026 میں سوچکا تاریال نے رقم کی تاریخ، ایم ایم اے میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی

مکسڈ مارشل آرٹس ان چھ نئے کھیلوں میں شامل ہے جنہیں آیچی-ناگویا ایشین گیمز میں…

13 minutes ago

Jio Home Customers: جیو ہوم کے صارفین کو ملے گا ایمزون پر ائم لائٹ ایک سال مفت

3 ان 1 ٹی وی، او ٹی ٹی اور وائی فائی پلان کے نئے اور…

23 minutes ago