وزیراعظم نریندر مودی نے 6 اپریل 2025 کو سری لنکا سے تامل ناڈو واپسی کے دوران ایک گہرے روحانی لمحے کا تجربہ کیا جب انہوں نے اپنے طیارے سے رام سیتو کا “دیدار” کیا۔ یہ واقعہ رام نومی کے موقع پر پیش آیا، جو بھگوان رام کی پیدائش کا تہوار ہے۔ رام سیتو، جو بھارت اور سری لنکا کے درمیان چھوٹے جزیروں اور ریت کے تودوں کا ایک سلسلہ ہے، ہندوؤں کے لیے بہت زیادہ مذہبی اہمیت رکھتا ہے۔ رامائن کے مطابق، یہ وہی پل ہے جو بھگوان رام اور ان کی وانر سینا نے لنکا تک پہنچنے اور سیتا کو راون سے بچانے کے لیے تعمیر کیا تھا۔
آپ کو بتادیں کہ وزیراعظم مودی نے سری لنکا کے تین روزہ سرکاری دورے کے اختتام پر انورادھاپورا سے رامیشورم کے لیے پرواز کی۔ اس دوران انہوں نے طیارے کی کھڑکی سے رام سیتو کو دیکھا۔ انہوں نے اس لمحے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ “سری لنکا سے واپسی کے دوران کچھ دیر پہلے، مجھے رام سیتو کے دیدار کا موقع ملا۔ اور، ایک الہی اتفاق سے، یہ اسی وقت ہوا جب ایودھیا میں سوریہ تلک ہو رہا تھا۔ دونوں کے دیدار سے فیضیاب ہوا۔ پربھو شری رام ہم سب کے لیے ایک متحد کرنے والی قوت ہیں۔ ان کی برکتیں ہمیشہ ہم پر رہیں۔انہوں نے اس کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں سمندر کے اوپر سے رام سیتو کے دلکش نظارے دیکھے جا سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
کانپور سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر گورکھپور جانے والی چوری چورا ایکسپریس کے چار ڈبے پٹری…
سوچھ سرویکشن 2025 کی ’سپر سوچھ لیگ‘ میں نوی ممبئی نے پہلی پوزیشن حاصل کی،…
جامعہ ہمدرد اور تاشقند کی ایویسینا پبلک فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط، روایتی…
امول نے اپنے تازہ پاؤچ دودھ کی قیمتوں میں 4 سے 5 فیصد اضافہ کرنے…
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فزیوتھراپسٹ پروفیسر ڈاکٹر علی ایرانی کو عالمی ادارے ’ورلڈ فزیوتھراپی‘…
دائیں گھٹنے کی پرانی چوٹ دوبارہ ابھرنے کے بعد انگلش بلے باز آسٹریلیا کے دورے…