قومی

PM Modi Sri Lanka Visit: وزیراعظم مودی نے ریل ٹریک اور سگنلنگ سسٹم کا کیا افتتاح، شری مہا بودھی مندر میں بھی دی حاضری

وزیر اعظم نریندر مودی نے سری لنکا دورے کے آج آخری دن صدر انورا کمارا دِسانائیکے کے ساتھ مل کر مہو-انورادھا پورہ ریلوے لائن کے سگنلنگ سسٹم کا افتتاح کیا۔ اس پروجیکٹ میں ہندوستان سری لنکا کی مدد کر رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے انورادھا پورہ ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔

سری لنکائی صدر انورا کمارا دسانائیکے کے ساتھ وزیر اعظم مودی انورادھا پورہ میں واقع جئے شری مہا بودھی مندر بھی پہنچے۔ یہاں مندر کے خاص پجاری نے مودی کے ہاتھ پر رکچھا کا دھاگہ باندھا۔ واضح رہے کہ یہ مندر ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان روحانی اور ثقافتی اہمیت کا مرکز ہے۔ مندر میں ایک بودھی درخت ہے۔ مانا جاتا ہے کہ سمراٹ اشوک کی بیٹی سنگھ مترا ہندوستان سے پودے لے کر آئی تھی، اُنہی سے یہ پیڑ تیار ہوا ہے۔

انورادھا پورہ سری لنکا کا تاریخی شہر ہے۔ اتوار کو یہاں پہنچنے پر وزیر اعظم مودی کا صدر دسانائیکے نے پُرتپاک استقبال کیا۔ سری لنکا کی فضائیہ کے جوانوں نے وزیر اعظم مودی کو گارڈ آف آنر دیا۔ اس موقع پر مودی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا، ’’اپنے دوست انورا کمارا دسانائیکے کے ساتھ انورادھا پورہ میں‘‘۔

دونوں رہنماؤں نے ساتھ مل کر ماہو-اومان تھائی لائن کے جدید ریلوے ٹریک اور ماہو-انورادھا پورہ ریلوے سیکشن کے نئے سگنلنگ سسٹم کا افتتاح کیا۔ ان دونوں پروجیکٹ کو ہندوستان کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ ہندوستان کی وزارت ریل کے تحت ایک پبلک سیکٹر کے انڈر ٹیکنگ ایرکان انٹرنیشنل لمیٹیڈ نے ان پروجیکٹ پر کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہند۔سری لنکا کے درمیان ہفتہ کو دفاع سمیت سات معاہدوں پر مہر لگی ہے۔ سری لنکا نے وزیر اعظم مودی کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز میں سے ایک ’سری لنکا متر وِبھوشن‘ سے نوازا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Tejashwi Questions EC’s Impartiality: تیجسوی نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر اٹھائے سوال، فیصلوں میں تبدیلی پر مانگا جواب

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور…

52 minutes ago

Dipke on detention of Ranka and Sourav: ’’جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے…‘‘، رانکا-سورو داس کی حراست پر ابھیجیت دیپکے کا ردعمل

ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور…

2 hours ago

Two more FIRs registered regarding the INDIA bloc: انڈیا اتحاد کے احتجاج پر دو مزید ایف آئی آر در، جانئے کن لیڈروں کے نام ہیں شامل؟

ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے…

2 hours ago