بین الاقوامی

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

Israel-Hezbollah War: ایران اورلبان سمیت غزہ میں جنگ کے خطرات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ اسرائیلی فورس بیروت میں مسلسل حزب اللہ کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اب اسرائیل کے براڈ کاسٹنگ KAN اوردیگراسرائیلی میڈیا نے جنگ کی تیاری سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تواسرائیلی فوج ایک ساتھ کئی محاذ پربڑے پیمانے پر حملے کی تیاری کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی طرف سے اسرائیل پرکئے گئے میزائل حملے کے جواب میں آئی ڈی ایف ایران پر خطرناک حملے کی تیاری کررہی ہے۔ اس کے لئے موجودہ وقت میں آئی ڈی ایف اپنے ہدف کومنتخب کررہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی افسراپنے مغربی اتحادیوں سے حملے میں حصہ لینے کی امید کررہے ہیں۔ ایسا تب ہوا ہے، جب خطے میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل مائیکل کریلا کے آج آپریشن پر بحث کے لئے اسرائیل پہنچنے کی امید ہے۔

حزب اللہ کمانڈرسمیت 2 ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ نیٹ ازم کاریڈور کے آس پاس فوجی جنگ کرنے کا پلان بنا رہی ہے، کیونکہ جنگ ایک سال کے قریب پہنچ رہا ہے۔ اسرائیلی رپورٹوں کے مطابق، لبنان میں ضرورت کے مطابق اوربھی آپریشن چلائے جائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک اسرائیلی فورس نے جنوبی لبنان میں محدود آپریشن چلایا ہے، جس کی آنے والے دنوں میں توسیع کی جائے گی۔

گزشتہ سال جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں دوہزارسے زیادہ لبنان کے لوگ مارے گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے لبنان میں کئے گئے حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ جاں بحق ہوگئے تھے، جس کا بدلہ لینے کے لئے ایران کی طرف سے اسرائیل پرمیزائل حملے کئے گئے تھے۔ اب اسرائیل ایک بارپھرایران کواس کا جواب دے گا۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

MoS IT: ہندوستان میں استعمال ہونے والے تقریباً 99 فیصد موبائل فون اب ملک میں بن رہے ہیں: جتن پرساد

ہندوستان میں استعمال ہونے والے تقریباً 99% موبائل فون اب ملک میں تیار کیے جا…

2 minutes ago