بھارت ایکسپریس۔
حال ہی میں ہندوستانی کرکٹر محمد شامی اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی کی افواہیں گردش کرہی ہیں۔ کھیلوں کی دنیا سے وابستہ یہ دونوں مشہور شخصیات اپنے اپنے پارٹنرز سے الگ ہو چکی ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی، جس میں شامی اور ثانیہ عروسی لباس میں ایک ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ اب ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے اس موضوع پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ان خبروں کو فضول قرار دیا ہے۔
عمران مرزا نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ثانیہ نے کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں کی۔ انہوں نے کہا- یہ سب فضول باتیں ہیں۔ ثانیہ نے کبھی ان سے ملاقات بھی نہیں کی۔ دراصل سوشل میڈیا پر جو تصویر شیئر کی جا رہی ہے وہ ثانیہ مرزا کی حقیقی شادی کی تصویر ہے جس میں ثانیہ مرزا کے ساتھی شعیب ملک تھے۔ لیکن کسی نے تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور شعیب ملک کے چہرے کی جگہ محمد شامی کا چہرہ لگا دیا۔
ثانیہ مرزا سفرحج پر ہیں۔
چند روز قبل ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ حج پر جارہی ہیں۔ اس سے تقریباً 5 ماہ قبل انہوں نے سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق لے لی تھی۔ ثانیہ نے کہا کہ ان سے جتنے بھی خطائیں ہوئیں ہیں اللہ اسے ضرور معاف کرے گا۔ وہ روحانی سفر پر نکلی ہیں۔
دوسری جانب اگر ہم محمد شامی کی بات کریں تو وہ کئی ماہ سے زخمی ہیں تاہم حال ہی میں انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پسینہ بہاتے دیکھا گیا۔ شامی کی ازدواجی زندگی تباہی کا شکار ہے کیونکہ ان کی اہلیہ حسین جہاں کے ساتھ طلاق کا کیس ابھی تک چل رہا ہے۔ وہ حسین جہاں سہ علیحدہ رہ رہے ہیں، لیکن ابھی تک قانونی طور پر طلاق نہیں ہوئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…