RR vs DC: آئی پی ایل 2024 کا 9واں میچ راجستھان رائلس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کا انعقاد جے پور میں کیا جائے گا۔ راجستھان نے اس سیزن کے اپنے پہلے میچ میں شاندار جیت درج کی تھی۔ انہوں نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو شکست دی تھی۔ وہیں دہلی کو پنجاب کنگس کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ دہلی کے لیے یہ میچ بھی جیتنا آسان نہیں ہوگا۔ سنجو سیمسن اور یشسوی جیسوال راجستھان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں۔
سنجو سیمسن
راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن نے لکھنؤ کے خلاف شاندار بلے بازی کی تھی۔ انہوں نے ناقابل شکست 82 رنز بنائے۔ سنجو کی اس اننگز میں 6 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ سنجو فارم میں ہے اور انہوں نے کئی مواقع پر کمال دکھایا ہے۔ وہ دہلی کیپٹلس کے خلاف راجستھان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں۔ سیمسن اب تک 153 آئی پی ایل میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران 3970 رنز بنائے۔
یشسوی جیسوال
یشسوی راجستھان کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ انہوں نے اب تک کھیلے گئے 38 آئی پی ایل میچوں میں 1196 رنز بنائے ہیں۔ یشسوی نے پچھلے سیزن میں بھی زبردست بلے بازی کی تھی۔ اس بار بھی وہ راجستھان کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ یشسوی کو جوس بٹلر کے ساتھ اوپننگ کا موقع مل سکتا ہے۔ انہوں نے لکھنؤ کے خلاف صرف 12 گیندوں میں 24 رنز بنائے تھے۔ اس دوران 3 چوکے اور 1 چھکا لگایا تھا۔
شائی ہوپ
شائی ہوپ دہلی کیپٹلس کے لیے کمال کر سکتے ہیں۔ وہ ایک تجربہ کار بلے باز ہیں۔ ہوپ نے گزشتہ میچ میں پنجاب کنگز کے خلاف 33 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اس دوران 2 چوکے اور 2 چھکے لگے۔ یہ شائی ہوپ کا پہلا آئی پی ایل سیزن ہے۔ لیکن انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ اور ڈومیسٹک میچوں میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ ہوپ نے 28 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 509 رنز بنائے ہیں۔ وہ راجستھان رائلس کے خلاف کمال کر سکتے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…