قومی

Lok Sabha Election 2024: اکھلیش یادو نے ایک اور امیدوار کا کاٹ دیا ٹکٹ، جانئے اب کس کو مل سکتا ہے موقع؟

Meerut​ Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 سے ٹھیک پہلے سماجوادی پارٹی میں امیدوار تبدیل کئے جانے کا دور چل رہا ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، سماجوادی پارٹی نے میرٹھ سے بھانو پرتاپ کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے، نئے امیدوار سے متعلق سماجوادی پارٹی میں غوروخوض جاری ہے۔ آج شام تک نئے امیدوار کے ناموں کا اعلان ہوسکتا ہے۔ خبر ہے کہ سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل پارٹی دفتر پہنچے ہیں۔ نریش اتم پٹیل کل رامپور اور مرادآباد گئے تھے۔ وہ بدھ کے روز کی پوری رپورٹ اکھلیش یادو کو دیں گے۔ دونوں لیڈران کی آج پارٹی دفتر میں ملاقات ہوگی۔

ایسا کہا جارہا ہے کہ سماجوادی پارٹی کے اعلان شدہ امیدوار بھانو پرتاپ سنگھ سے متعلق میرٹھ کے اعلیٰ لیڈران کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ یہی وجہ ہے کہ بڑے لیڈران اورعوامی نمائندوں نے لوک سبھا الیکشن سے دوری بنالی تھی۔ لیڈران کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے لکھنؤ بلایا گیا۔ مقامی لیڈران اورعوامی نمائندوں کا ماننا ہے کہ پارٹی کسی مقامی لیڈرکو ہی امیدواربنائے۔ میرٹھ کے سبھی پارٹی لیڈران نے اتفاق رائے سے اکھلیش یادو کو فیصلہ لینے کا اختیاردے دیا تھا، جس کے بعد مانا جا رہا ہے کہ آج میرٹھ سیٹ سے نئے امیدوارکے نام کا اعلان ہوسکتا ہے۔

لکھنؤ میں اکھلیش یادو کی میٹنگ میں ٹکٹ کاٹنے کا اعلان ہوا۔ ذرائع کے مطابق، اکھلیش یادو نے کہا کہ آپ صحیح سے الیکشن نہیں لڑپارہے ہیں۔ کیا کسی دوسرے کولڑا دوں؟ اس بات پربھانو پرتاپ سنگھ خاموش ہوگئے۔ اس کے بعد اکھلیش یادو نے کہا کہ اب میں فیصلہ کروں گا کہ میرٹھ سے کون لڑے گا۔ اس طرح سے بھانو پرتاپ سنگھ کا ٹکٹ کٹنا یقینی ہوگیا اور پارٹی دوسرے امیدوارپرغور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Varun Gandhi Letter to People of Pilibhit: ’بھلے ہی کوئی قیمت چکانی پڑے، آپ کی خدمت کرتا رہوں گا‘، پیلی بھیت کی عوام کو ورون گاندھی کا خط

کون ہیں بھانو پرتاپ سنگھ؟

بھانو پرتاپ سنگھ پیشے سے وکیل ہیں۔ وہ بنیادی طورپربلند شہرکے رہنے والے ہیں اورفی الحال دہلی میں رہتے ہیں۔ بھانوپرتاپ سنگھ کی اپنی خود کی ایک سیاسی پارٹی راشٹریہ جن ہت سنگھرش پارٹی چلاتے ہیں اوراس کے قومی صدرہیں۔ ساتھ ہی وہ سیاسی کارکن ہیں۔ ان کا میرٹھ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ان کے ٹکٹ کے اعلان کے بعد سے ہی سماجوادی پارٹی کے لیڈران نے کھل کرمخالفت کی، جس کے سبب پارٹی کواپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنا پڑا اور ان کا ٹکٹ کاٹ دیا۔ اب نیا امیدوارویشیہ، دلت یا مسلم سماج سے ہوسکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

2 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

2 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

3 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

3 hours ago