راجستھان رائلز کے نوجوان اسٹار کھلاڑی ریان پراگ اس سیزن ٹیم کے لیے نئی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔ راجستھان رائلز کے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیم کے کپتان سنجو سیمسن کی غیرموجودگی میں ریان پراگ ٹیم کے ابتدائی تین میچز میں کپتانی کی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
سنجو سیمسن کیوں نہیں کر رہے ہیں کپتانی؟
واضح رہے کہ سنجو سیمسن کو انگلی کی سرجری کی وجہ سے بی سی سی آئی کی جانب سے وکٹ کیپنگ سے بچنے کے لیے کہا گیا ہے، لہٰذا وہ ان میچز میں صرف بلے باز کے طور پر ہی شامل ہو سکیں گے۔ ممبئی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے دوران جوفرا آرچر کی گیند سے سیمسن کی انگلی فریکچر ہو گئی تھی جس کے بعد انھیں گزشتہ ماہ ایک معمولی سرجری سے گزرنا پڑا تھا۔ بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسی لینس کی میڈیکل ٹیم نے انھیں بلے بازی کے لیے فٹ قرار دیا ہے۔ لیکن ابھی کچھ وقت اور وکٹ کیپنگ سے دور رہنے کے لیے کہا ہے۔
ایسی صورت میں ریان پراگ کو راجستھان رائلز نے ابتدائی تین میچز میں ٹیم کی قیادت کا ذمہ سونپا ہے۔ ریان پراگ اسی کے ساتھ آئی پی ایل کی تاریخ کے کم عمر کپتانوں میں شامل ہو جائیں۔ اس فہرست میں وراٹ کوہلی کا نام سرفہرست ہے، جنھوں نے 22 سال کی عمر میں آر سی بی کی کپتانی کی تھی۔
راجستھان رائلز کا بیان
راجستھان رائلز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ریان پراگ آئی پی ایل 2025 کے پہلے تین میچوں کے لیے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ نوجوان آل راؤنڈر 23 مارچ کو سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف افتتاحی میچ میں کپتانی کرنے کے ساتھ ساتھ 26 مارچ کو دفاعی چیمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور 30 مارچ کو پانچ مرتبہ کی چیمپئن چنئی سپر کنگز کے خلاف گھریلو مقابلے میں بھی کپتانی کی ذمہ داری ادا کریں گے۔‘‘
وہیں سنجو سیمسن، جو کہ راجستھان کی ٹیم کا اہم حصہ ہیں، وکٹ کیپنگ کے لیے فٹ قرار دیے جانے تک بطور بلے باز ٹیم کا حصہ رہیں گے اور ان کا استعمال بارہویں کھلاڑی کے طور پر کیا جا سکتا ہے۔ مکمل طور پر فٹ ہو جانے کے بعد راجستھان کی کپتانی پھر انھیں کو سونپی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…