اسپورٹس

PM Narendra Modi spoke to the Indian Hockey team: پی ایم مودی نے ہاکی ٹیم سے فون پر کی بات، تاریخی جیت پر دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے فون پر بات کی اور کانسہ کا تمغہ جیتنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ آپ کو بتادیں کہ ہندوستان نے پیرس اولمپکس 2024 کے کانسہ کے تمغے کے مقابلے میں اسپین کو 2-1 سے شکست دے کر ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ پی ایم مودی نے پی آر سریجیش سے بھی بات کی اور انہیں کامیاب کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ لینے پر مبارکباد دی۔ انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم کی محنت ایک بار پھر رنگ لائی ہے۔ وزیر اعظم مودی کو یقین تھا کہ یہ ٹیم یقینی طور پر ہندوستانی ہاکی میں سنہرا دور واپس لائے گی۔

پی آر سریجیش سے خصوصی بات چیت

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی ٹیم کے گول کیپر پی آر سریجیش سے بھی خصوصی بات چیت کی۔ انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ اگرچہ سریجیش نے ریٹائرمنٹ لے لی ہے، انہیں مستقبل کے لیے نئی ٹیم انڈیا تیار کرنی ہوگی۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کو بھی مبارکباد دی کہ کس طرح یہ ٹیم 10 کھلاڑیوں کے ساتھ برطانیہ کے خلاف جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان کا ہر بچہ اس تاریخی جیت کو یاد رکھے گا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ سیمی فائنل میں جرمنی کے خلاف شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کے حوصلے شاید پست  ہوگئے تھے۔ لیکن پی ایم مودی نے ٹیم انڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل میں شکست کو صرف 24 گھنٹے میں بھول جانا اور کانسے کا تمغہ جیتنا اپنے آپ میں ایک خاص کامیابی ہے۔ اس جیت پر پورے ملک کو فخر ہے اور نریندر مودی نے ہندوستانی ہاکی ٹیم کو تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے تمام کھلاڑیوں کی صحت کے بارے میں بھی پوچھا ،کہا کہ کیا کوئی کھلاڑی زخمی ہوا ہے، لیکن پی آر سریجیش نے یقین دلایا کہ اس تاریخی جیت کے بعد پوری ٹیم خوش ہے۔ کال کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں نے ’بھارت ماتا کی جئے‘ کے نعرے لگائے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

11 mins ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

30 mins ago

Quraan Conference: قرآن کانفرنس: ایک تجزیاتی جائزہ

قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…

31 mins ago

Fitistan-Ek Fit Bharat: فٹستان ایک فٹ بھارت 17 نومبر کو 244ویں سیپر ڈے پر ایس بی آئی سی ایم ای سولجراتھون کا کرے گا انعقاد

سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…

32 mins ago