انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (آئی آئی سی سی) کو بغیر کسی تنازع اور بغیر کسی سیاست کے رواں دواں رکھنے کے لیے غیر سیاسی اور غیر متنازعہ شخص کی ضرورت ہے۔ بھارت سرکار کے سابق سیکریٹری اور آئی آئی سی سی کے صدر کے امیدوار افضل امان اللہ نے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی آئی سی سی طویل عرصے سے سیاست کا گڑھ بن چکا ہے۔ سینٹر کے عہدیداران ذاتی مفادات میں اس قدر مگن ہیں کہ انہیں معاشرے اور ملک کی کوئی فکر ہی نہیں رہ گئی ہے۔افضل امان اللہ نے کہا کہ چالیس سال کی ملازمت کرنے کے بعد اب وہ اپنی زندگی ملک اور معاشرے کے لیے وقف کر چکے ہیں۔ آئی آئی سی سی کو بلند مقام پر پہنچانے کے لیے ایک مکمل وقتی صدر کی ضرورت ہے۔ ایسا مکمل وقتی شخص ہونا چاہیے جس کے پاس وقت کی کمی نہ ہو اور معاشرے کی بھلائی کے لیے کام کرنے کا جذبہ بھی ہو۔ افضل امان اللہ نے کہا کہ آئی آئی سی سی کو معاشرے کو لیڈ کرنے کی حیثیت میں ہونا چاہیے تھا۔ لیکن کمزور اور نااہل قیادت کے سبب یہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر آج بدحالی کا شکار ہے۔
ٹیم افضل امان اللہ کے ترجمان اور بورڈ آف ٹرسٹی (بی او ٹی) کے امیدوار ڈاکٹر ایم رحمت اللہ نے کہا کہ آئی آئی سی سی کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہے جو سینٹر کو بلندی تک پہنچا سکے۔ سینئر صحافی اور ماہر تعلیم ڈاکٹر ایم رحمت اللہ نے کہا کہ گزشتہ بیس برسوں سے آئی آئی سی سی میں نہ صرف جمود قائم ہے بلکہ باہمی جھگڑوں کے سبب اس سینٹر کی ساکھ بھی گر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل، تجربہ کار، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ایماندار قیادت ہی آئی آئی سی سی کی کھوئی ہوئی شان کو واپس لا سکتی ہے۔
سینٹر کے پرانے ممبر اور سابق آئی آر ایس افسر ڈاکٹر انوپ کمار سریواستو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی آئی سی سی کے عہدیداران خود کو شہنشاہ عالم سمجھتے ہیں۔ یہاں ممبروں کے لیے کسی قسم کی سہولت نہیں ہے۔ ڈاکٹر انوپ سریواستو نے کہا کہ اس سینٹر کے ذریعے پوری دنیا میں بھارتی اسلامی ثقافت کا فروغ ہونا چاہیے تھا لیکن یہاں کے عہدیدار اپنے مفاد میں لگے رہتے ہیں اس لیے یہ سینٹر دن بدن بدحال ہوتا جا رہا ہے۔ٹیم افضل امان اللہ کے بدرالدین خان، کمال فاروقی، اطہر ضیا، سکندر حیات خان، سہیل رفعت، ڈاکٹر پرویز حیات وغیرہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے مفاد میں ٹیم افضل امان اللہ کو بھاری ووٹوں سے کامیاب بنانے کی حاضرین سے اپیل کی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…