بین الاقوامی

PM Modi wishes Muhammad Yunus for swearing-in: نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی ہوئی حلف برداری، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے ہوئی۔ یونس عبوری حکومت کی قیادت سنبھالنے کے لیے جمعرات کو پیرس سے ڈھاکہ پہنچے تھے۔ ملک میں جاری سیاسی بدامنی اور مظاہروں کے درمیان وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد عبوری حکومت تشکیل دی گئی ہے۔ گرامین بینک کے بانی اور مشہور سماجی کارکن یونس عبوری حکومت کی قیادت کریں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے چارج سنبھالنے سے صرف ایک دن قبل لیبر لاء کی خلاف ورزی کے مقدمے میں یونس کی سابقہ ​​سزا کو بھی منسوخ کر دیا تھا۔اور اب وہ بنگلہ دیش کے عبوری وزیراعظم بن گئے ہیں۔

محمد یونس کی حلف برداری کی تقریب میں ہندوستانی سفیر نے بھی شرکت کی ،البتہ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے محمد یونس کو مبارکباد دی۔ پی ایم مودی نے اپنے ایکس اکاونٹ پر مبارکبادی دیتے ہوئے لکھا کہ ‘ پروفیسر محمد یونس کو ان کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر میری نیک خواہشات۔ ہم ہندوؤں اور دیگر تمام اقلیتی برادریوں کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے حالات کے معمول پر جلد واپسی کی امید کرتے ہیں۔ ہندوستان امن، سلامتی اور ترقی کے لیے ہمارے دونوں  ممالک کے لوگوں کی مشترکہ خواہشات کو پورا کرنے کے لیے بنگلہ دیش کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

بتادیں کہ محمد یونس جب ڈھاکہ پہنچے تو انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘بنگلہ دیش نے آج ایک نیا یوم فتح قائم کیا ہے۔ہم نے دوسری بار آزادی حاصل کی ہے، ہمیں اسے ذہن میں رکھتے ہوئے اور اسے مضبوط کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔ نوجوانوں نے اسے ممکن بنایا ہے۔ میں اس کی تعریف کرتا ہوں اور ان نوجوانوں  کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وہ میرے ساتھ ہیں اور انہوں نے اس ملک کو بچایا ہے۔ یہ ملک ایک نئے انداز میں پیدا ہوا ہے۔ بنگلہ دیش جو مجھے اس نئے جنم میں ملا ہے اسے بہت تیزی سے ترقی کرنی چاہیے۔ یہ ہمارا وعدہ ہے۔ ہم اس کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago