بھارت ایکسپریس۔
Asia Cup 2023: ایشیا کپ کے لئے جمعرات کو تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔ یہ ٹورنا منٹ پاکستان اور سری لنکا میں پی سی بی کے ذریعہ مجوزہ ایک ہائی برڈ ماڈل کے تحت 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کے چار میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور باقی سری لنکا کی میزبانی میں ہوں گے۔ وہیں ٹورنا منٹ کے لئے تاریخوں کے اعلان کے بعد پی سی بی سربراہ نجم سیٹھی نے جمعرات کو کہا کہ وہ بی سی سی آئی کی صورتحال کو سمجھتے ہیں۔ ہائی برڈ ماڈل ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کے لئے سب سے ایک قابل عمل حل تھا۔
نجم سیٹھی کا تبصرہ ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ذریعہ 2023 ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان اور سری لنکا کے ذریعہ 31 اگست سے 17 ستمبر تک ہائی برڈ ماڈل میں منعقد کئے جانے کے کچھ گھنٹوں بعد آیا۔ سال 2008 کے بعد یہ پہلی بار ہوگا کہ پاکستان میں ایک ملٹی نیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
پی سی بی سربراہ نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا
نجم سیٹھی نے کہا، ”مجھے خوشی ہے کہ اے سی سی ایشیا کپ 2023 کے لئے ہمارے ہائی برڈ ایڈیشن کو قبول کرلیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پی سی بی ایونٹ ہوسٹ کے طور پر رہے گا اور سری لنکا کے ساتھ ایک غیر جانبدار مقام کے طور پرمیچوں کا انعقاد کرے گا، جو ہندوستانی ٹیم کی پاکستان جانے میں معذرت کے سبب ضروری تھا۔“ نجم سیٹھی نے کہا، ”ہمارے جوشیلے مداح 15 سال میں پہلی بار ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں ایکشن دیکھنا پسند کرتے، لیکن ہم بی سی سی آئی کی صورتحال کو سمجھتے ہیں۔ پی سی بی کی طرح، بی سی سی آئی کو بھی سرحد پار کرنے سے پہلے حکومت کی منظوری کی ضرورت ہوتی ہے۔“
جے شاہ کی تعریف کی
نجم سیٹھی نے ساتھ ہی اے سی سی کے صدر جے شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ”اے سی سی کو مضبوط کرنے کے لئے میں جے شاہ کی کوششوں کی سراہنا کرتا ہوں۔ ہماری کوشش اجتماعی طور پر ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرنا اور ابھرتے ہوئے ایشیائی ممالک کو اسٹیج فراہم کرنا ہے۔“
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…