بھارت ایکسپریس۔
Mohammad Shami IND vs WI: ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 12 جولائی سے ٹسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ ٹیم انڈیا دو ٹسٹ، 3 ونڈے اور 5 ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بی سی سی آئی محمد شمی کو اس سیریز کے لئے ٹیم انڈیا سے باہر رکھ سکتی ہے۔ انہیں بریک دیا جاسکتا ہے۔ عالمی کپ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل کے بعد سے ٹیم انڈیا بریک پر ہے۔ ویسٹ انڈیز دورے سے پہلے سبھی کھلاڑی آرام پر ہیں۔ تاہم محمد شمی سمیت کئی کھلاڑیوں کا ورک لوڈ مینیج کرنے کے لئے یہ فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔
محمد شمی سمیت ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں پر سلیکشن کمیٹی کی نظر ہے۔ سرکل آف کرکٹ پر چھپی ایک خبر کے مطابق، محمد شمی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز سے آرام دیا جاسکتا ہے۔ محمد شمی کے ساتھ ساتھ چتیشور پجارا کے سلیکشن پر بھی خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ٹیم انڈیا کے لئے ہر ٹسٹ میچ بہت ہی اہم ہے، کیونکہ یہ عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہے۔ اس کے پوائنٹس بھی جڑیں گے۔
ہندوستانی ٹیم کے پانچ کھلاڑی روہت شرما، شبھمن گل، وراٹ کوہلی اور اجنکیا رہانے کے ورک لوڈ پر بھی دھیان ہوگا۔ چتیشور پجارا کے سلیکشن سے متعلق بھی خدشہ ہے۔ عالمی ٹسٹ چمپئن شپ فائنل میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی۔ ممکنہ سلیکشن کمیٹی اس کو دھیان میں رکھ کر ہی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔ ہندوستان کو فائنل میں 209 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس مقابلے میں ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ وکٹ محمد سراج نے حاصل کئے تھے۔ انہوں نے 5 وکٹ حاصل کئے تھے۔ جبکہ سب سے زیادہ رن اجنکیا رہانے نے بنائے تھے۔ انہوں نے 135 رن بنائے تھے۔
واضح رہے کہ محمد شمی ٹیم انڈیا کے لئے کئی مواقع پر شاندار کارکردگی پیش کرچکے ہیں۔ انہوں نے اب تک 64 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران محمد شمی نے 229 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس دوران ان کی بہترین کارکردگی 56 رن دے کر 6 وکٹ حاصل کرنا رہا ہے۔ محمد شمی نے 90 ونڈے میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے اس فارمیٹ میں 162 وکٹ حاصل کئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…